نابینا افراد کے حقوق کے تحفظ کیلئے بل اسمبلی میں پیش کریں گے

Special People Right bill

Online

گلگت (ارسلان علی ) قانون ساز اسمبلی کے پارلیمانی سیکریٹری برائے قانون اورنگ زیب خان ایڈوکیٹ نے یہاں سپیشل ایجوکیشن کمپیلکس دنیور میں ہونے والے عالمی سفید چھڑی کے دن کے مناسبت سے ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت بہت جلد گلگت بلتستان میں موجود نابینا افراد کے حقوق کے تحفظ کیلئے بل اسمبلی میں پیش کررہی ہے اس سلسلے میں تیاری جاری ہے وزیر اعلیٰ کے احکامات کی روشنی میں تمام سرکاری اداروں میں نابینا اور معزور افراد کے کوٹے پہ عملدرآمد کیلئے سختی کے ساتھ احکامات جاری کردیئے گیے ہیں اسکے باوجود کوٹے پہ عملدرآمد نہ کرانے والے سرکاری اداروں کے سربراہان کے سخت کاروائی کی جائے گی اور ان زمہ دار محکموں کے سربراہان سے تحریری جواب طلب کیا جائے گا انہوں نے علاقے میں موجود خصوصی افراد کو تمام شعبوں میں یکساں نمائیندگی دینے کے عزم کابھی اعادہ کیا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ہیومن رائیٹس کمیشن آف پاکستان کے صوبائی کوآرڈنیٹر اسرارالدین اسرار پاکستان ریڈ کریسینٹ کی چیئرپرسن نورالعین نے اپنے خطاب میں نابینا افراد کے مسائل کو فوری حل کرنے کی ضرورت پہ زور دیا ۔تقریب سے وژن ویلفیئر فاونڈیشن کے چیئرمیں سید ارشاد کاظمی VIPRAصدر محمد نواز اور دیگر نے خطاب کیا جبکہ محمد نواز نے نابینا افراد کے مسائل اور مطالبات پہ مشتمل سپاسنامہ بھی پیش کیا ۔ سپاسنامے میں ھالیہ سرکاری اداروں بالخصوص محکمہ تعلیم میں ہونے والے خالی آسامیوں پہ نابینا افراد کو نظر نہ آنے کا جواز بناکر تقر ر نہ کرنے پہ مایوسی کا اطةار کرتے ہوئے اسے بینائی سے محروم نابینا افراد کے ساتھ امتیاز سلوک قرار دیتے ہوئے آئیندہ ہونے والے خالی آسامیوں پہ بینائی سے محروم میرٹ پہ اترنے والے امیدواروں کی تقرری ترجیحی بنیادوں پہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔ اس سے قبل تقریب میں شرکت کیلئے آنے والے مہمانوں کو طلبہ و طالبات نے گرم جوشی کے ساتھ والہانہ استقبال کیا ۔

Leave a comment