پی پی پی نے بجٹ کو عوام دشمن قراد دیا

budget-2016.jpg

گلگت(پ ر) پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے لیے مختص بجٹ کو عوام دشمن قرار دے کر اسے مسترد کردیااور اس میں اضافہ کے بجائے کم کرنے پر شدید الفاظ میں مذمت بھی کیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی ریجنل لیول پراورضلعی سطح پر پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے مرکزی رہنماوں اور پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری سے مشاورت کے بعد تنظیم سازی کا فیصلہ اور نئی تنظیموں کا اعلان کیا جائے گا۔ صوبائی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی طرف سے لایا گیا حق ملکیت بل کے ساتھ سپیکرقانون ساز اسمبلی نے جو سلوک کیا ہے وہ عوام دشمنی تصور کیا گیا ۔ہفتہ کے روز پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی کابینہ کی ایک اہم اجلاس صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ کے زیرصدارت ہو ا جس میںسینئر نائب صدر جمیل احمد ،جنرل سیکریٹری انجینئر اسماعیل ،نائب صدر بشیر احمد ،نائب صدر عتیق ایڈووکیٹ اور صوبائی ترجمان سعدیہ دانش نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد صوبائی ترجمان سعدیہ دانش کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کہا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے صوبائی اسمبلی میں لائے جانے والا حق ملکیتی بل کے ساتھ سپیکر فاد ناشاد کی جو سلوک ہے وہ عوام دشمن تصور کرتے ہیں ،سپیکر کی یہ آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ اس پرائیوٹ بل کو اسمبلی میں پیش کرنے دیں اور اسمبلی سے رائی لے لیں ،بل کو انتظامیہ کی سپر کرکے سپیکر اور اسمبلی کمزوری کا مظاہرہ کررہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ انہیں گلگت بلتستان کے عوام کی حقوق کا تحفظ عزیز نہیں ہے ،اگر سپیکر اور اسمبلی ممبران اس بل کو پاس نہیں کر سکتے ہیں تو پاکستان پیپلزپارٹی حق ملکیت تحریک چلانے پہ مجبور ہوگی ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی شیڈول فور کو مسترد کرتی ہے اور اسے عدالت میں چیلنج کرے گی ،سابقہ لیسٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے جن لوگوں کے نام تھے وہ نکال کر موجودہ لسٹ میں سیاسی بنیادوں پر نام شامل کرکے لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہاہے جس سے پیپلزپارٹی مسترد کرتی ہے ۔صوبائی ترجمان پیپلزپارٹی نے بیان میں کہا ہے کہ سرکاری اداروں PWD،پاور ، LG&RDاور ہیلتھ کے آفیسرز اپنے سرکاری عہدوں کو مسلم لیگ ن کے حق استعمال کررہے ہیں اور سرکارکی نگرانی میں ٹینڈرز پول ہورہے ہیں اور جتنے بھی بھرتیاں ہوئی ہیں ان میں میرٹ کو پامال کیا گیا ہے ،DPCمیں پروموشن اور ٹرانسفریاں بھی سیاسی بنیادوں پر کی جاتی ہیں ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s