یاسین سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کاسالانہ اجلاس گلگت نجی ہوٹل میں منعقد کیا گیا

3.jpg

گلگت (منظور عالم) یاسین سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا سالانہ اجلاس منعقد ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گلگت میں یاسین سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا سا لانہ اجلاس سٹی گیٹ ہوٹل گلگت میں منعقد کیا گیا، اس اجلاس کا مقصد تنطیم میں کابینہ تبدیلی اور قراقرم یونیورسٹی میں نئے آنے والے طلبا کو خوش آمدید کہنا تھا، اس اجلاس کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے اسمبلی ممبر راجاجہانزیب تھے اس کے علاوہ دیگر مہمانوں میں الوعظ شفاخان ، اور تنظیم کے اعلیٰ ممبران اور سابق صدور بھی موجود تھیں،
راجا جہانزیب نے اس اجلاس سے خطاب کیا اپنے خطاب میں راجا صاحب نے طلبا پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ تعلم پر مرکوز کرنے اور غیر اخلاقی سرگرمیوں سے دور رہنے کی تلقین کی،نوجوانوں اورخصوصاَ طلبا سے کہا کہ وہ قوم کے معمار ہیں کل ہم یہاں نہیں ہونگے مگر آپ کامیاب ہوکر ہماری جہگوں پر آئیں گئے اور قوم کی خدمت کریں گئے۔آپ ہمارے مستقبل ہیں اور اس کو کامیاب بنانے کے لئے آپ کی محنت اور تعلیم پر توجہ بہت ضروری ہیں اپنے خطاب کے آخر میں اُنھوں نے کہا کہ اسمبلی میں بھی اس بات کو زیر غور لائیں گئے کہ ضلع غذر میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے لئے زیادہ بجٹ کی ضرورت ہے اور ہمیں یہ حق دیا جائے ۔
اس کے علاوہ دیگرمقررین نے خطاب کیا اور یاسین سٹوڈنٹس آرگنائزئشن کے ممبران کو مبارک باد دی کہ وہ نئے آنے والے طلبا کے مسائل کو حل کرنے میں ہمیشہ سے پیش پیش رہیں اور اور یونی میں تما م معملات کو احسن طریقے سے چلارہے ہیں، اس کے علاوہ الوعظ شفاخان نے بھی اپنےخیالات کا اظہار کیا،اور کہا کہ یونی میں تمام طلبا کو صرف اپنی تعلیم پر توجہ مرکوز نہیں بلکہ سوشل بن کر دوسروں کے مسائل بھی حل کرنا چائیے جس کے لئے یاسین سٹوڈنٹس آرگنائزشن ایک بہتر پیلٹ فارم مہیا کر رہا ہے اس کے علاوہ اُنھوں نے اس بات پر زور دیا کہ اپنے جونیر کی مدد اور گائیڈ ہر صورت میں کریں یہ ایک ضروری عمل ہے ،اور مستقبل کے تما م مشکلات سے نکلنے کےلئے نہ صرف تعلیم بلکہ ہر چیز میں خود کو بہتر طور پر تیار کریں۔
اس کے بعد تمام نئےکامرس جو قراقرم یونیورسٹی میں بہتر مستقبل کے لئے داخلے لیئے ہیں اُن تمام طلبا کو خوش آمدید کہا گیا اس کے علاوہ یاسین سٹودنٹس آرگنائزشن کے کابینہ میں تبدیلی بھی عمل میں لائی گئی، اس موقعہ پر الم بیگ کو الودعیٰ کہہ کر 2017 کے لئے صدر کا منصب ولی عظیم کے سپر کیا گیا ، جس کا تعلق شعبہ کمپوٹر سائنس سے ہے اس کے علاوہ وائس صدر کا منصب طلب کو تھمادیا گیا اور جنرل سیکرٹری اکبر حسن کو بنادیا گیا ۔ اس موقعہ پر مقررین نے تنظیم کے نئے ممبران سے اُمید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں تمام طلبا کے مسائل کے حل میں اپنی تمام زاتی مقاصد کو پشت پش ڈال کر کام کریں گئے اور بہتر تعلمی کےحصول میں درپیش مسائل کو فوری حل تلاش کرکے طلبا کی بھر طریقے سے مدد کریں گئے۔تاکہ وہ بہتر اور معیاری تعلیم حاصل کرکے قوم کی خدمت کرسکیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s