گلگت بلتستان میں ٹر یفک حادثات معمول بن گئیں۔

 

18492106_1634945293201354_643554531_n

ہنزہ اور یاسین میں مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جابحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق  یاسین طاوس  سے تعلق رکھنے والا  ایک نوجوان  رحیم خان والدبہادر آمان شاہ ، عمر 23 سال ہے محنت و مشقت اور بہتر زندگی کی خاطر کئی ماہ سے ہونزہ میں مقیم تھا     اس کے ساتھ 2 چچاذاد بھائی آصف اور عبدالحسین  والد عبدال   بھی تھے جمعرات کے روز کام  سے فارغ ہونے کے بعد کسی دعوت پر تینوں ایک موٹرسائیکل پر روانہ ہوگئے دعوت کے بعد واپس اپنے ڈیرہ کی طرف آتے ہوئے ہونزہ میں اُن کی موٹر سائیکل حادثے  کا شکار ہوگی جس کے نتیجے میں رحیم خان موقعہ حادثہ پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے  یاد رہے  رحیم خان کی شادی کو 4 سال ہوئے تھے اور اس کی ایک بیٹی بھی ہے ۔اور باقی دو چچا زاد بھائی شدید زخمی حالت میں گلگت ہسپتا ل منتقل کے گئے جن میں ایک کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ عبدالحسن کو ڈاکڑ نے کراچی کے لئے ریفر کیا ہے اس دوران ایمرجنسی حالت میں راوالپنڈی لایا گیا جہاں نجی ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ان دونوں کا تعلق اسقامین (مایون) سے ہے ،

جب دوسرا حادثہ یاسین میں پیش آیا جہاں ہندور سےتعلق رکھنے والا 62 سالہ شخص بلبتو  والد مراد علی خان  یاسین میں اپنی بیٹی کے گھر گیا تھا واپسی میں یاسین پل کے قریب ان کی موٹرسائیکل حادثے کا شکار ہوگئی ،حادثے کے وقت ان کا چھوٹا بیٹا بھی ان کے ساتھ تھے  حادثے میں بلبتو کی زندگی کا چراخ گل ہوگیا جب بیٹے کو معمولی  نوعیت کی چھوٹے آئی

اس حادثے کے بعد لوگوں کا کہنا ہے کہ بلبتو  پہلے سے ہارٹ کا مریض تھا موٹر سائیکل چلانے کے دوران اس کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے جس کی وجہ سے یہ حادثہ رونما ہوا مگر اس  حادثے کا حتمی رزلٹ سامنے نہیں آیا کہ واقعی یہ حادثہ تھا یا ہارٹ آٹیک،  یاد رہے کہ یاسین میں آئے روز موٹر سائیکل حادثات رونما ہوتے ہیں جس کی وجہ قانون کی خلاف ورزی اور والدین خود ہیں کیونکہ والدین اپنے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل دیتے ہیں جن کو قانون کا نام تک معلوم نہیں ہوتا اور جب سامنے سے کوئی گاڑی آتا ہے تو وہ اپنے حواس پر قابو نہیں رکھ پاتے ہیں جس کی وجہ قیمتی جانوں کا ضیائع ہوتا ہے والدین سے گزارش ہے کہ زمہ داری کا مظاہر کرتے ہوئے احتیاط سے موٹر سائکل چلانے کا مشورہ دئے ورنہ آگلے دن رونے کا فائدہ نہیں۔

18492106_1634945293201354_643554531_n.jpg

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s