گلگت بلتستان کی طالبہ کا اعزاز

17992015_1961536737409918_3055120478622273538_n

کراچی ( منظور عالم ندیم ؔ) گوجال سے تعلق رکھنے والی طالبہ نے جامعہ کراچی کے شعبہ عمرانیات میں گولڈ میڈل حاصل کیا، تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان سوست گوجال سے تعلق رکھنے والی لبنیٰ احمد بنت احمدُاللہ بیگ نے کراچی یونیورسٹی کے شعبہ عمرانیات کی طا لبہ ہے۔ لبنیٰ احمد نے بی اے آنرز میں 5ـ3 گریڈ پوائنٹ حاصل کر کے تمام طالبہ کو پیچھے چھوڑ دیا اور علاقے کا نام روشن کردیا۔ رپورٹر سے خصوصی بات کرتے ہوئے لبنی نے کہا کہ اس بڑی کامیابی کے ” آج میں بہت خوش ہوں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں اور اپنے والدین اور بھائیوں کا جہنوں نے ہمیشہ سے میرا ساتھ دیا اور والدین کی دعاؤں سے آج میں اس مقام ہوں۔ میں تین بھائیوں میں اکلوتی ہوں جس کی وجہ سے والدین اور بھائیوں نے ہمیشہ میری حوصلہ آفزائی کی اور میرا ساتھ دیا اور ساتھ ہی ساتھ میں اُستادوں کا بھی شکرگزار ہوں جن کی درشفقت سے یہ کامیابی میرے حصے میں آئی ، اس موقعہ پر لبنیٰ کا یہ بھی کہنا تھا کہ محدود وسائل ہونے کی وجہ سے زیادہ محنت درکار ہوتی ہے مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل کرنے کے لئے ابھی سے محنت کرتی ہوں امید ہے ضرور کامیاب ہونگی اس دوران تعلیمی وسائل کے حوالے سے سوال پر ان کاکہنا تھا کہ میں حکومت گلگت بلتستان سے پُر زور اپیل کرتی ہوں کہ وہ خاص کر طالبات کے تعلیمی وسائل میں اور اضافہ کریں تاکہ تعلیم سب کا بنیادی حق ہے اور اس کوحاصل کریں۔اس موقعہ پر رپورٹر ٹائمز کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s