گلگت بلتستان آنے والے سیاحوں کی حفاظت کے لیے سیکیوریٹی پلان تیار

11

گلگت (منظور عالم) گلگت بلتستان آنے والے سیاحوں کی حفاظت کے لئے سیکورتی پلان تیار کر لیا گیا ،
تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان حکومت نے سیاحوں کے لئے ایک فل پروف سیکورٹی پلان تیا ر کیا ہے جس کے تحت تما م ہوٹلز مالکان کو ہدایت کی ہے کہ ہوٹل میں اسلحہ سیمت تربیت یافتہ سیکورٹی گارڈ کی موجودگی یقینی بناتے ہوئے ہو ٹل کے مخصوص انٹری راستوں پر سی سی ٹی وی کمیرے نصب کریں۔ان خیالات کا اظہار جمعرات کے روز ڈپٹی کمشنر گلگت محمد حمزہ سالک نے پریس ریلز میں کہا، ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور انہیں بہترین سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے بات کی گئ اس اجلاس میں رانا منصور الحق ایس ایس پی گلگت، اسسٹنٹ کمشنر گلگت نوید احمد ،ہوٹلز ایسوسی ایشن کے اہم عہداروں ، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آفیسران نے شرکت کی۔اس اجلاس کے بعد یہ ٖفیصلہ کیا گیا کہ غیر ملکی سیاحوں کو مخصوص ہوٹلوں میں ٹھہرانے کی اجازت ہوگی ، اس کے علاوہ ملکی سیاحوں کو اُن ہوٹلز میں ٹھہرانے کی اجازت ہوگی جہاں تربیت یافتہ گارڈ ، لائسنس شدہ اسلحہ ،اور سی سی ٹی وی کمیرے نصب ہو ۔ہوٹلز مالکان کو ہدایت کی کہ وہ ان اقدامات کو جلد سے جلد مکمل کریں ، اس کے علاوہ کمشنر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ وہ گلگت آنے والے سیا حوں کی ویڈیوبنائی جائے اور ساتھ میں سیکورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو۔شہر کے تما م داخلی راستوں کی چیکنگ کو مزید سخت کیا جائے تا کہ کسی بھی صورت شہر کا امن تباہ نہ ہو۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s