گلگت میں PPP کا وزیراعظم سے استعفی کا مطالبہ

ppp

گلگت (منظور) پاناما کیس کا فیصلہ اور ملک میں سیاسی جماعتوں کا ردعمل۔ گلگت شہر میں پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم کےخلاف ریلی نکالی اور استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔
تفصیلا ت کے مطابق پاکستان کی عدالتِ عظمیٰ نے جمعرات کو پاناما لیکس کے معاملے میں فیصلہ سناتے ہوئے وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کے بیٹوں کے خلاف تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیاتھا۔ عدالت کے اس فیصلے کے بعد سیاسی پارہ بہت گرم ہے ہر جگہ وزیر اعظم کے مستعفی کا مطالبہ زوروں پر ہے۔ گلگت شہر میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی نے ریلی نکالی۔ اس ریلی کے شرکاء ہاتھ میں بینرز اُٹھائے رکھے تھے جس پر وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ درج تھا، پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان ہاتھ میں پارٹی جھنڈوں کے ساتھ مختلف بینزز اُتھا ئے تھے جس پر وزیر اعظم چور ہے ” ہم لیکر رہیں گئے استعفیٰ ،۔۔ تمہیں دینا پڑیگا استعفیٰ “گلی گلی میں شور ہے ،،نواز شریف چور ہے ۔کےنعرے درج تھے۔ اس ریلی کا آغاز بینظیر چوک سے شروع ہواکر شہر کے مختلف روٹس سے ہوتا ہوا گھڑی باغ میں جمع ہوا اس جلسے میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ حفیظ الرحمن کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کرپشن کے الزامات بھی لگے،
یاد رہے پاناما لیکس کے فیصلے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے بھی وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s