قراقرام نیشنل موومنٹ اور قراقرم اسٹوڈنیس ارگنائزیشن کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب میں احتجاجی مظاہرہ


 17991165_1105690996202641_6653618597760542509_n.jpg

کراچی (منظور عالم) پاک چین اقتصادی راہداری میں گلگت بلتستان کے حقوق کے لیے قراقرام نیشنل موومنٹ اور قراقرم اسٹوڈنیس ارگنائزیشن کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اتوار 16 اپریل 2017 کو قراقرم نیشنل موومنٹ اور قراقرم اسٹوڈنیس ارگنائزیشن سندھ کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں پاک چین قتصادی راہداری میں گلگت بلتسان کی نمائندگی اورحقوق کے حوالے سے مقررین نےخطاب کیا۔
اس موقعہ پر قراقرم نیشنل موومنٹ کے جنرل سکریڑی کریم حیسن نے مظاہرین سے بات کرت ہوئے کہا کہ سی پیک میں گلگت بلتستان کو نظر انداز کرنے اور حقوق سے محروم رکھنے پر حکومتِ وقت سے دیگر صوبوں کےبرابر حقوق فراہم کرے۔ اس کے علاوہ انھون نے نوجوانوں کے ناموں کو فورتھ شیڈول سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔
مختلف پارٹی رہنماوں نے اپنےخطاب میں کہا کہ گلگت بلتستان کو سی پیک منصوبے میں دیوار سے لگایا گیا ہے یہ منصوبہ ہمارے علاقے سے گزرتا ہے مگر اس میں ہماری نمائندگی اور عوام کو جائز حقوق سے محروم رکھنا قابل مزمت ہے،
اس دوران پریس کلب میں موجود ” پاک سرزمین پارٹی”کے اعلیٰ عہداران نے مظاہرین ان کا اسقبال کیا ، اس موقعہ پر” پاک سر زمین پارٹی ” کے سربراہ مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی موجو د تھے اُنھون نے قراقرم نیشنل موومنٹ کے عہداروں کو خوش آمدید کہا اور گلگت بلتستان کے مسائل کے بارے میں بات کی اور یہ یقین دلایا کہ پاک سر زمین پارٹی گلگت بلتستان کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرے گی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s