ایچ ای سی نے ایک سالہ B.Ed پروگرام کو ختم کردیا

bed.jpg

کراچی (منظور عالم) ہا یئرایجوکیشن کمیشن کے اعلان کے مطابق ” بی ایڈ” ایک سالہ پروگرام ختم کردیا گیا ۔۔۔طلبا ہوشیار رہیں۔تفصیلات کے مطابق ہایئرایجوکشن کمیشن نے اپنے ایک اعلامیے میں اعلان کیا ہے کہ 2016 سے تمام یونیورسٹیز اور کالجز سے بی ایڈ ایک سالہ پروگرام ختم کردیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ ” پرائمری ٹیچنگ سرٹیفیکیٹ، سرٹیفیکٹ آف ٹیچنگ ، اور ڈپلومہ ایجوکشین پہلے سے ہی تمام یونیورسٹیوں اور محلقہ کالجوں اور ہائیرایجوکشین انسٹیٹیوشنز سے ختم کردیا ہے۔ اب بی ایڈ کو بی ایڈ (آنرز) کر دیا گیا ہے،
جن امیدواروں نے ستمبر 2016 میں رجسٹریشن کروائی تھی اٗن کا ایک سالہ بی ایڈ قابل ِ قبول ہوگا اور اس کے بعد بی ایڈ کا چار سالہ نظام تما م تعلیمی اداروں میں رائج ہوگا۔ مگر کچھ امیدوار جن کا رجسڑیشن ستمبر 2016 کا ہے سالانہ امتحان میں ضمنی (سپلی ) آنے کی وجہ سے سخت پریشانی کا سامنا ہے اوروہ اس اضطراب میں ہے کہ ان کو دوبارہ ضمنی امتحان دینے کا موقع دیا جائے گا یا نہیں ؟
خصوصاَ قراقرم انٹرنشنل یونیورسٹی کے طلباء ابھی تک در در کی ٹھوکرے کھا رہے ہیں کیونکہ یونی امتحانی بورڈ کی طرف سے کوئی ٹھوس معلومات اس حوالے سے فراہم نہیں کی جارہی ہے اندرونی زرائع کے مطابق جو طلبا بی ایڈ ایک سالہ امتحآن میں فیل ہوچکے ہیں اُن کو دوبارہ ضمنی امتحان دینے کا موقع نہیں دیا جائے گا اس کا مطلب یوں ہوا کہ جو طلبا ایک یا دو پیپر میں فیل ہوگئے ہیں وہ مکمل طور پر فیل تصور کیئے جائے گئے اور اُن کاایک سالہ بی ایڈ رجسڑیشن منسوخ تصور کیا جائے گا ، اس مسلے پر یونی انتظامیہ بات کرنے سے قاصر ہے ،
امتحانی مجوزہ قانون کے مطابق یہ بالکل غلط اقدام ہوگا کہ سالانہ امتحان کا موقع دےکر ضمنی امتحان کو ختم کر دیا جائے۔طلبا سے ہماری بات ہوئی اُن کا کہنا تھا کہ وہ سخت زہنی کوفت کا شکار ہیں اور بورڈ انتظامیہ سے پرُ زور اپیل کرتے ہے کہ وہ اس مسلے کا حل تلاش کر کے طلباء کو آگاہ کریں تاکہ طلبا کا مستقبل تاریک نہ ہو۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s