قراقرم کالج آف کامرس گلگت بلتستان ،گلگت میں تعلیمی سال 2016-17کے اختتام طلبہ و طالبات کے عزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا

KCC PIC.JPG

گلگت(ارسلان علی )قراقرم کالج آف کامرس گلگت بلتستان ،گلگت میں تعلیمی سال 2016-17کے اختتام پرانٹرمیڈیٹ اور گریجویشن فارغ ہونے والے طلبہ و طالبات کے عزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔گزشتہ روز منعقد ہونے والی اس تقریب سے قراقرم سکول اینڈ کالجز کے چیئر مین سرتاج علی طلباءو طالبات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اپنے تمام تر توانائیاں اور دلچسپی تعلیم کے حصول اور مثبت سرگرمیوں کی خرچ کرناچاہیے نہ غیر اخلاقی و منفی سرگرمیوں میں ملوث ہو ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم اور علاقے کا پہچان مثبت اور اچھایوں کی وجہ سے ہوتا ہے اور وہ پہچان حصول تعلیم سے ہی ممکن ہے ۔تقریب سے پرنسپل قراقرم کالج آف کامرس مین کمپس گلگت مبشر حسین نے کمرہ جماعت محض ایک کمرہ نہیں بلکہ قوموں کی تربیت گاہ ہوتا ہے ،کسی بھی تعلیمی ادارے کے کمرہ جماعت سے قوموں کے معمار نکلتے ہیں ۔اس تقریب میں کالج کے اساتذہ اور فارغ ہونے والے طلباءو طالبات سمیت زیر تعلیم سٹوڈنٹس نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔تقریب میں تمام اساتذہ نے اورطلباءنے کلچرل ڈیس شلوار قمیز ،ٹوپی اور شانٹی میں شرکت کی ۔واضح رہے قراقرم کالج آف کامرس کا نیٹ ورک پورے گلگت بلتستان کے تقریباً تمام اضلاع میں اپنی تعلیمی سرگرمیاں سرانجام دے رہاہے اور اس تعلیمی ادارے کو یہ عزاز حاصل ہے کہ اس نے گلگت بلتستان میں قانون کی تعلیم دینے والاسب سے پہلے اور واحد ادارہ ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s