خاتون معاشی طور پر بااختیار ہوگی تو اس کو دوسرے مسائل سے لڑنے کے لئے مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا

KIU PIC.JPGگلگت(ارسلان علی)قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف ماڈرن لینگویجز کے سربراہ اقتدار محمد الیا س نے کہا ہے کہ خواتین کو معاشرے میں بااختیار بنانے کے لئے ان کو معاشی طور پر امپاور کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ ایک خاتون معاشی طور پر بااختیار ہوگی تو اس کو دوسرے مسائل سے لڑنے کے لئے مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔انہوں نے گزشتہ روز USAIDاور عورت فاونڈیشن کے تعاون سے قراقرم لاءکالج کے زیر اہتمام KIUمیں”صنفی امتیازی “کے عنوان سے ڈیپارٹمنٹ آف مارڈن لینگویجز کے طلبہ و طالبات کے لئے منعقدہ ایک روزہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنفی امتیازی کے خاتمہ کے لئے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا ایک بڑا کردار ہے ۔ورکشان سے قراقرم لاءکالج کے پرنسپل سر شفیق ،ادارے کے بورڈ کے چیئر مین سرتاج علی ،ارفع سکندر،اقتدار حسین ،ایس ایس پی ٹریفک گلگت طاہرہ یاصب ،AKRSPکی نمائندہ کوثر بانوو دیگر نے طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے 14سو سال قبل رسول ﷺ نے خواتین کو بااختیار کیا تھا ،یہ نئے بنے والے قوانین اور خواتین کی حقوق کے تحفظ کے تنظیمیں تو صرف اس کی ایک جز ہے ۔اسلا م نے انسانی حقوق کے ساتھ ساتھ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے بہت زیادہ فوکس کیا گیا ہے ۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ خواتین کو چاہیے کہ وہ گھر سے ہی خواتین کے حقوق اور صنفی امتیازی کے حوالے سے فوکس کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ سب سے پہلے گھروں میں ہی بھائی اور بہن کو الگ الگ طرح کے رویہ اختیار کئے جاتے ہیں ۔اس موقع پر وکلاءکے طلباءوطالبات اور وکلاءبرادری نے یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس کو قانونی مشورے دیئے اور©©” صنفی امتیازی“ کے حوالے سے آگاہی دی گئی اور مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ ہم سب کو اس معاشرے سے صنفی امتیازی کے خاتمہ کے لئے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s