ایچ ای سی نے ضلع غذر میں قراقرم یونیورسٹی کا کیمپس کھولنے کی بقاعدہ منظوری دے دی

17553562_1380024002054047_6842426953246349874_n

اسلام آ باد (نعیم انور) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کی زاتی کوشش رنگ لے آئی ،ایچ ای سی نے ضلع غذر میں قراقرم یونیورسٹی کا کیمپس کھولنے کی بقاعدہ منظوری دے دی ۔اس حوالے سے گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے پچھلے ہفتے کراچی میں ضلع غذر کی ایک نمائدہ وفد سے اپنی ایک ملاقات میں یقین دہانی کرا دی تھی اور ایک ہفتے کے قلیل وقت میں گورنر گلگت بلتستان نے اپنے وعدے پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایچ ای سی کے چیرمین کو ضلع غذر میں فوری طور پر کے آئی یو کیمپس کھولنے کے حوالے سے ایک خط لکھا تھا اور ضلع غذر کے طلباء و طالبات کے مسائل سے انھیں تفصیلی آگاہ بھی کیا تھا ،نہایت مختصر مدت میں وعدہ وفائی پر ضلع غذر کے عوام گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کے شکر گزار ہیں ،ساتھ ہی ساتھ ضلع غذر کے عوام گورنر گلگت بلتستان سے باقی ماندہ وعدوں کی عملدرآمد کیلئے پر امید ہیں جن میں گوپس یاسین ضلع کا قیام ،گلگت بلتستان قانون سازاسمبلی میں ضلع غذر کیلئے ایک اضافی نشست اور ضلع غذر کے عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے غذر میں اضافی پولیس اور جی بی سیکوٹس کی مستقل تعیناتی شامل ہیں ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s