شاہ سلیم خان نے خانہ آباد یوتھ اینڈ سپورٹ بورڈ کے عہدیداروں سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا

1001010.jpgگلگت(خبرنگارخصوصی)رکن قانون ساز اسمبلی شاہ سلیم خان نے خانہ آباد یوتھ اینڈ سپورٹ بورڈ کے عہدیداروں سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا جو ان کو جشن بہارا والی بال ٹورنامنٹ میں دعوت دینے گئے تھے۔گزشتہ روز ہنز ہ شناکی کے گاوں خانہ آباد کے یوتھ اینڈ سپورٹ کے عہدیداران فداحسین ،سجاد حسین ،امام داد ،ہری تھم خان ،صفدر خان ،شمس الدین ،طارق عرب خان ،محسن جعفر و دیگر سے اس حلقے سے منتخب نمائندہ شا ہ سلیم خان نے یہ کہ کر ملاقات نہیں کی کہ آپ میرے چیف سپورٹر کے بغیر کیوں آئے ہیں ،آج کے بعد جب بھی ملاقات کے لئے آنا ہو تو چیف سپورٹر کو اپنے ساتھ لے کر آئیں تب ملاقات کا ٹائم دیا جائے گا جس پر KYSBکے عہدیداران شدید مایوس چلے گے ۔اس پر خانہ آباد یوتھ اینڈ سپورٹ بورڈ کے عہدیداروں کا میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم اپنے منتخب نمائندے کے اس رویے سے شدید مایوس ہوگئے ہیں ،ہم بڑی امید لے کر ان کے پاس گئے تھے لیکن انہوں نے ہمارے سے جو رویہ اپنا وہ کسی بھی مہذب انسان کو زیب نہیں دیتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ا ن سے پیسے مانگے نہیں گئے تھے بلکہ جشن بہاراوالی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں بطور مہمان خصوصی ان کو دعوت دینے گئے تھے لیکن ان کی جانب سے غیر اخلاقی رویہ اپنانے سے ہم شدید مایوس ہوگئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک منتخب نمائندے کے اس قسم کا رویہ اختیات کرنے سے نہ صرف ان کے لئے بلکہ پورے ہنزہ کے عوام کے نقصاندہ ثابت ہواور آئندہ آنے والے الیکشنز میں ان کو شدید نقصان اٹھانا پڑے گا ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s