بچے پھول کی پتیاں لے کر خوش آمدید کہنے کے لیے انتظار کرتے رہے مگر گورنر میرغضنفر اور اس کی فیملی نہیں آئی

1001003.jpg
کراچی (نامہ نگار رپورٹر ٹائمز) سائٹ ایریا میں مقیم گلگت بلتستان، خصوصا ہنزہ اور غذر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں بزرگ، نوجوان اور بچے گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر اور ان کی فیملی کا انتظار کرتے رہے مگر وہ نہیں آئے جس پر وہاں موجود لوگ ناراض ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر اور ان کی فیملی ان دنوں کراچی میں اور ہفتے کی شام انھوں نے میٹرویل سائٹ ایریا میں گلگت بلتستان خصوصا ہنزہ اور غذر کے عوام سے ملنے جانا تھا۔ میٹرویل کے ساکنان نے کالونی کے اندر گورنر کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا تھا۔ جس کے لیے پنڈال سجایا گیا تھا اور تمام انتظامات کیے تھے۔ مگر گورنر نامعلوم وجوہات کی وجہ سے تقریب میں شریک نہیں ہوسکے ۔ خواتین سمیت بزرگ اور نوجوان پنڈال میں انتظار کرتے رہے۔ بچے گورنر کو خوش آمدید کہنے کے لیے ہاتھوں میں پھول کی پتیاں لے کر انتظار کرتے رہے مگر گورنر نہیں آئے۔ اس پر وہاں موجود لوگ کافی برہم ہوگئے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s