قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلباءنے سکی چیمپئین 2017کے مقابلوں میں میدان مار لیا

KIU-Logo.jpg

گلگت ( پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلباءنے سکی چیمپئین 2017کے مقابلوں میں میدان مار لیا۔ کمپیوٹر سائنس کے عظمت حسین اور منجمنٹ سائنس کی سحرش نے سب کو مات دیدی۔تین روزہ KIUسکی چیمپیئن مقابلہ 2017ءآرمی ہائی اٹیٹیوٹ سکول رٹو استور میں منعقد ہوا۔ اس مقابلے میں KIUکے مختلف شعبہ جات کے 12طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ لڑکوں کے مقابلے میں کمپیوٹر سائنس کے عظمت حسین نے پہلی پوزیشن کا اعزاز حاصل کیا جبکہ بیہیوریل سائنس کے اظفر عباس نے دوسری اور ماڈرن لنگوئجز کے وکیل احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین کے مقابلے میں بزنس منجمنٹ کی سحرش نورنے سب پہ برتری حاصل کرکے پہلی پوزیشن پر رہی۔ جبکہ اسی ڈیپارٹمنٹ کی انصر حنااور عائشہ افضل بالترتیب دوسری اور تیسر ی پوزیشن پر رہیں۔ آرمی سکول رٹو کے کمانڈینٹ کرنل سکندر سلطان اور سکی فیڈریشن گلگت بلتستان کے صدر کرنل (ر ) امجد ولی نے کامیاب طلباءمیں انعامات اور شیلڈ تقسیم کیئے۔ اس موقع پر KIUکے شعبہ بزنس کے چیئرمین اور سپورٹس ٹیم کے انچارج اسسٹنٹ پروفیسر محمد الیاس ، سپورٹس کمیٹی کے ممبر لیکچرار راجہ مشتاق احمد و دیگر بھی موجودتھے۔ محمد الیاس نے سکی چیمپپئن کیلئے منظم اور شاندار انتظام کرنے پر آرمی سکول انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s