غذر، گولوداس میں میں بجلی کی بد ترین لوڈشیڈنگ۔ 24 گھنٹے میں صرف2 گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے

10090.jpgگلگت(پ ر)گولوداس میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ شدت اختیا ر کر گئِ،24گھنٹوں میں سے صرف 2گھنٹے وہ بھی بار بار چلی جاتی ہے اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو سڑک بند کرکے شدید احتجاج کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار گولوداس یوتھ ایسوسی ایشن کے عہدیداران کریم خان،علی داد،رحیم شاہ،جاوید،انتخاب عالم،رستم علی و دیگر نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ گولو داس گلگت بلتستان کا ایک اہم اور بڑا گاؤں جو ضلع ہیڈ کورٹر ضلع غذر کے ساتھ واقع ہے، جس کی آبادی ہزاروں میں ہے اور اس دور جدید میں بھی بجلی جیسے بنیادی ضرورت نہ ہونے کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہے،بجلی نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ و طالبات کے امتحانات نذدیک ہونے اور امتحانات کے تیاری کرنے سے قاصر ہیں۔انہوں نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور محکمہ برقیات کے حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر بجلی کے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے وگرنہ عوام کو لے کر سڑکوں پر نکل جائینگے اور تب تک روڈ کو بلاک رکھا جائے گا جب تک ہمارے مطالبہ پورا نہیں ہوگا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s