ہنزہ شناکی میں واقع بیسک ہیلتھ یونٹ کے 8 ملازمین ڈیوٹی پر نہیں آتے٬ مریض میلوں سفر طے کرکے نگر جانے پر مجبور

گلگت(ارسلان)ہنزہ شناکی کے علاقے خانہ آبا د میں PPHIکے زیر اہتمام چلنے والا بیسک ہیلتھ یونٹ ایک چوکیدار کے رحم کرم پر چھوڑ کر باقی تمام عملہ سردیاں گزارنے کے لئے کراچی،اسلام آباد اور ملک کے دیگر شہروں میں ڈیرے ڈال دیئے،عوام دربدر کے ٹھوکریں کھانے پر مجبور۔زوکام اورسردرد ہونے پر بھی کوئی دوائی دینے کے لئے موجود نہیں،مریضوں کو میلوں سفر طے کر کے نگر جاکر علاج کروانا پڑتا ہے۔علاقہ کے عوام کی محکمہ ہیلتھ سمیت منتخب نمائندوں سے PPHIکے حکام کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ۔ہنزہ شناکی کے گاوں خانہ آباد جو کہ سیکڑوں گھرانوں پر مشتمل ہے اوراس بیسک ہیلتھ یونٹ سے اس علاقے کے گاوں حسین آباد اور مایون کے عوام بھی علاج کرواتے ہیں جس میں ہسپتال عملہ سمیت سامان نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔واضح رہے اس بیسک ہیلتھ یونٹ میں آج سے قبل ایک ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہوتا تھا جو کہ پچھلے 6ماہ سے غائب ہے اوراس ہیلتھ میں 8ملازمین ہیں جن میں سے ابھی ایک چوکیدار کے رحم کرم پر چھوڑا ہوا ہے۔ بھاری تنخواہیں بٹورنے والا عملہ سردیوں سے بچنے کے لئے اسلام آباد،کراچی اور ملک کے دیگر شہر کے طرف روخ کیا ہوا ہے جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات درپیش ہیں اور موسمی بیماریوں اور زوکام جیسے چھوٹی موٹی بیماریوں کے علاج کے لئے میلوں دور سفر طے کر کے ضلع نگر جانا پڑتا ہے۔اس حوالے سے عمائید ین خانہ آباد شیر زمان دمینو،مشہور عالم،عمران شاہ،سہیل احمد،احتشام اللہ بیگ،محمد شاہ،خواجہ احمد دین،عباس خان دمینو ودیگر نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگراس بیسک ہیلتھ یونٹ کو ایسے ہی بند کرکے رکھنا ہے تو مکمل طور پر بند کردیا جائے کیوں کہ اس میں سرکارکے خطیر قم ضائع ہورہاہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس ہسپتال کے بند ہونے کے باعث غریب عوام کو علاج کے غرض سے میلوں دور سفر کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے گورنر گلگت بلتستان میرغضنفر علی خان،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن اور پالیمانی سیکریٹری برائے ہیلتھ برکت جمیل، ہنزہ سے منتخب نمائندے سلیم خان،رانی عتیقہ غضنفر سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس بیسک ہیلتھ یونٹ کو کھولا جائے اور عملہ کو فوری طور پر ڈیوٹی پر حاضر کیا جائے ورنہ شاہراہ قراقرم بند کرکے شدید احتجاج کیا جائے گا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s