محکمہء صحت میں ہونے والی غیرقانونی بھرتیوں کی تحقیقات کے لیے غیرجانبدار کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے; ڈاکٹر عباس چئیرمین GBNM

استور(ابرار) ڈاکٹر عباس چیئرمین گلگت بلتستان نیشنل موومنٹ نے استور میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی محکمہ صحت میں بھرتیوں کے دوران ہونے والے گھپلوں اور غیر شفافیت پر نوٹس لینے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہہ وزیر اعلیٰ صاحب سے گزارش ہے کہ محکمانہ تحقیقات کرانے کے بجائے کسی غیر جانبدار کمیٹی یا کمیشن سے کرائے کیونکہ ملزم کو منصف کا عہدہ دینے سے انصاف نہیں ملے گا۔ ڈاکٹر عباس نے مزید بتایا کہ جس محکمہ کے خلاف تحقیقات ہونی ہیں تو اصولأاس کے خلاف انکوئری کرانے کے لئے غیر جانبدار کمیٹی بٹھائی جائے نہ کہ وہی محکمہ والے اپنے خلاف تحقیقات کرے اوراپنے لئے سزاو جزا کا تعین کرے ایسا ہو نہیں سکتاہے۔ لہٰذا تحقیقات برائے نام نہ ہو بلکہ ایک بامقصد تحقیقات ہونی چاہئے اور کرپٹ عناصر جو حکومت کی ساخت مجروح کرنے کے مرتکب ہوتے ہیں ان کو قرار واقعی سزا دی جاسکے۔ڈاکٹر عباس نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ جب تک انکوئری رپورٹ نہیں آتی تب تک ملوث افسران کو اوایس ڈی بنایا جائے اور پھر ان کے خلاف تحقیقات کا حکم دیے تاکہ تحقیقات صاف و شفاف ہو تاکہ یہ لوگ محکمے میں بیٹھ کر ان تحقیقات پر اثر انداز نہ ہوسکیں۔ اور ساتھ ہی ڈاکٹر عباس نے مطالبہ کیا کہ یہ ٹسٹ انٹرویو کو کلعدم قرار دیکر این ٹی ایس کےذریعے دوبارہ ٹسٹ انٹرویو لے لیں تاکہ حقدار کا حق نہ مارا جائے اور معاشرے میں میرٹ کا بول بالاہو۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s