ضلع غذر کے گاؤں داماس سے تعلق رکھنے والے فٹ بال کے نامور کھلاڑی ہریرہ ولی خان انڈر 16 ٹیم کی نمائندگی کے لئے متحدہ عرب امارات پہنچ گئی

539766401061c.jpg

غذر(نیوز رپورٹر)ساوتھ ایشین چمپئن انڈر 16 پاکستان فٹ بال ٹیم متحدہ عرب امارات پہنچ گئی۔ ضلع غذر کے گاؤں داماس سے تعلق رکھنے والے فٹ بال کے نامور کھلاڑی ہریرہ ولی خان انڈر 16 ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ہر یرہ ولی خان نے اس سے قبل ساؤتھ ایشین چمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے سری لنکا اور انڈیا کے خلاف بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا تھا۔ سیمی فائنل میں انڈیا کے خلاف چار گول جبکہ فائنل میں سری لنکا کے خلاف دو گول کرکے ہریرہ ولی خان نے ملک اور گلگت بلتستان کا نام روشن کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان انڈر 16 فٹ بال کا ساوتھ ایشین چمپئن بنانے میں بھی اہم کردار اداکیا تھا۔ ہریرہ ولی خان ایک بار پھر سلیکٹرز کا دل جیتنے کے بعد پاکستان انڈر 16 ٹیم کے لئے منتخب ہوگئے ہیں اور پاکستان ٹیم کے ہمراہ متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں جہاں پاکستان ٹیم متحدہ عرب امارات کے مختلف ریاستوں کے خلاف فٹ بال میچز کھیلے گی۔ ضلع غذر سے تعلق رکھنے والے ہریرہ ولی خان نے ایک بار پھر مد مقابل ٹیموں کو شکست دیکر ملک اور گلگت بلتستان کا نام روشن کرنے کا عزم کرلیا ہے۔ پاکستان انڈر 16 فٹ بال ٹیم کے اہم کھلاڑی ہرہرہ ولی خان نے میڈیا کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں بہترین کارکردگی دیکھانے کے لئے پرعزم ہیں لیکن یو اے ای کی ٹیمیں کمزور ہر گز نہیں ہیں ہوم گراؤنڈ پر ان کو ہرانا جوئے شیر لانے کے مترادف ہوگا لیکن ہماری ٹیم نے بھر پو رتیاری اور پریکٹس کے ساتھ میدان میں اتریگی اور قوم کی دعاؤں کے طفیل ہم متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کو شکست دیکر ایک بار پاکستان کو عالمی سطح پر سرخ رو کریں گے۔ ہریرہ ولی خان گاؤں داماس کے میجر احسان ولی خان کے صاحبزادے ہیں

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s