ون رائز پبلک اسکول ٬ نتائج کا اعلان٬ مجموعی رزلٹ 96 فیصد۔ حکومت تعاون کرے تو کارکردگی مزید بہتر ہوگی ۔پرنسپل

چلاس(عمر فاروق)سن رائز پبلک سکول چلاس کے سالانہ نتایج کا اعلان کر دیا گیا،مجموعی رزلٹ 96فیصد رہا۔سالانہ امتحان میں کلاس ششم کے طالب علم اظہار اللہ ولد عبدالرقیب نے پورے سکول میں 700میں سے 641 نمبر لیکر ٹاپ کیا ہے،جبکہ طالب علم خبیب الرحمن ولد محمد جمیل نے 700میں سے 638 نمبرلیکر سکول میں دوسری پوزیشن حاصل کرلیا ہے۔سن رائز پبلک سکول چلاس کے بہترین نتایج پر والدین نے پرنسپل سن رائز پبلک سکول چلاس ہدایت اللہ اور ایم ڈی سکول محبت خان کی کارکردگی کو سراہا،اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت چلاس میں سن رائز سکول کے ساتھ تعاون کو یقینی بناکر طلبہ وطالبات کو تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں۔
چلاس میں سن رائز پبلک سکول کے سالانہ نتایج کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایڈیشن ڈاریکٹر واپڈا جیکل مورو،ڈپٹی ڈاریکٹر ایجوکیشن دیامر امیر خان، ایم ڈی سن رائز پبلک سکول محبت خان،پرنسپل بیت العلم محمد دین،پرنسپل سن رائز سکول ہدایت اللہ و دیگر نے کہا کہ دیامر کے طلبہ و طالبات میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اگر ان کی مناسب تربیت کی جائے تو یہاں کے طلبہ ستاروں پر کمند ڈال سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چلاس میں گورنمنٹ سیکٹر کے ساتھ ساتھ پرائیوٹ سیکٹر پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر خطاب میں ڈپٹی ڈاریکٹر ایجوکیشن امیر خان نے کہا کہ ضلع دیامر میں پرائیوٹ سکولوں کی کارکردگی تسلی بخش ہے،محکمہ ایجوکیشن دیامر نے پہلی مرتبہ پرائیوٹ سکولوں کی نگرانی کیلئے اسسٹنٹ ڈاریکٹر برائے پرائیوٹ سکولز کی تعیناتی عمل میں لایا گیا ہے،محکمہ ایجوکیشن ضلع بھر میں پرائیوٹ سکولوں کے اندر تعلیم کا ایک مظبوط اور موثر نظام لے کر آئیگا۔انہوں نے کہا کہ دیامر کو ترقی کی جانب گامزن کرنے کیلئے والدین اپنے بچوں کی تعلیم پر توجہ دیں،موجودہ دور تعلیم کا دور ہے تعلیم کے بغیر کچھ نہیں،ملکی اور قومی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ ہم اعلی تعلیم حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ چلاس کے اندر پرائیوٹ سکولوں کو تمام تر سہولیات فراہم کریں گے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s