غذر اور ہنزہ میں سیکیوریٹی خدشات کی خبر علاقے میں ترقی پسندانہ سوچ کو دبانے کے لیے پھیلایا جارہا ہے۔ عوام کو جانی و مالی تحفظ کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے : AWP گلگت بلتستان

flag_of_awami_workers_party.jpg

گلگت (پ ر) عوامی ورکرز پارٹی راولپنڈی اسلام آباد کا ایک اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع بالخصوص ضلع ہنزہ اور ضلع غذر میں سکیوریٹی خدشات کے حوالے سے مقامی اور قومی اخبارات میں چھپنے والی خبر پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اس خبر کے مطابق دہشت گردوں نے ہنزہ اور غذر میں عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔اس خبر کے بعد کچھ حلقوں کی جانب سے مذکورہ اضلاع میں رینجرز تعینات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ عوام کی جانی و مالی تحفظ کویقینی بنائے کیونکہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے۔ ہم سجھتے ہیں کہ علاقے میں ترقی پسندانہ سوچ کو دبانے کے لیے خوف و ہراس پھیلایا جارہا ہے اور عوام میں فرقہ ورانہ سوچ کو پروان چڑھایا جارہا ہے۔ مذکورہ اضلاع کی آبادی اتنی زیادہ نہیں ہے کہ حکومت چندشدت پسند عناصر کو بے نقاب نہ کر سکے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت ان شر پسند عناصر سے نمٹنے کے لیے مقامی پولیس کو تربیت فراہم کرے اور رینجرز کو صرف داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات کیا جائے ۔ ہم حکومت سے یہ سوال کرتے ہیں کہ جتنی پھرتی وہ ترقی پسند اور قوم پرست سیاسی کارکنوں کے خلاف کاروائی کرتی ہے اسی طرح شدت پسندوں کے خلا ف کیوں نہیں کرتی۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ضلع غذر کے داخلی و خارجی راستوں پر نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا جائے تاکہ آنے والے وقت میں علاقے میں کوئی مذہبی فساد جنم نہ لے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s