دیامر کے بالائی علاقوں میں 3 سال بعد برف باری

9-kalam-online-e.jpgچلاس(عمرفاروق)کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے بالاآخر طویل خشک سالی کا زور ٹوٹ گیا۔ضلع دیامر کے بالائی علاقوں میں تین ماہ بعدسال 2017کی پہلی بارشوں نے کھیت کھلیان تروتازہ کر دیا ور پہاڑوں نے برف کے سفید چادر اُوڑھ لیا۔ضلع دیامر کے میدانی علاقے بدستور خشک سردی کی لپیٹ میں ہیں،اور چلاس شہر کے باسیوں پر ہنوز ابر کرم بند ہے،جس کی وجہ سے ہر ذی روح پریشان ہے۔دیامر کے بالائی علاقوں بابوسر ٹاپ،فیری میڈو،ننگاہ پربت اور داریل تانگیر کے پہاڑی علاقوں میں آج صبح سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے،برفباری کے موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے مقامی لوگوں نے وادی بابوسر کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے۔بابوسر کے مقام پر چلاس کے شہری دن بھر برفیلے موسم کا مزہ لیتے رہے۔ دیامر کے بالائی علاقوں میں رواں سال کی پہلی بارش سے دریاوں میں پانی کی سطح بھی بلند ہوگئی ہے اور قحط سالی کا خدشہ دور ہوگیا ہے

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s