حکومت علاقے میں تعلیم پر خصوصی توجہ دیں ضلع شگر اس وقت تعلیمی میدان میں سب سے زیادہ پسماندہ ہے علاقے میں ہنگامی بنیادوں پر تعلیم کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔مجلس وحدت المسلمین ضلع شگر

us-taliban-playing-fixed-match-mwm-1382906773-1708.jpg

سکردو (رجب علی قمر) مجلس وحدت المسلمین ضلع شگر کے رہنما محمد ظہیر عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت علاقے میں تعلیم پر خصوصی توجہ دیں ضلع شگر اس وقت تعلیمی میدان میں سب سے زیادہ پسماندہ ہے علاقے میں ہنگامی بنیادوں پر تعلیم کو فروغ دینے کی ضرورت ہے اُنہوں نے کہا کہ صوبائی وزرا اور اسمبلی اراکین کی جانب سے شگر میں صرف کھیلوں کے فرو غ کے لئے بھاری رقم مختص کرنے کے بجائے پہلے تعلیم کو ترجیح دیں تاکہ علاقے سے جہالت کا خاتمہ ہوسکیں ضلع شگر میں ماضی کے عوامی نمائندوں کی غفلت کی وجہ سے تعلیمی نظام کا کوئی پُرسان حال نہیں ہے سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی شدید کمی ہے گرلز سکولوں کی شدید کمی کی وجہ سے خواتین کی تعلیم بالائی علاقوں میں نہ ہونے کے برابر ہے اُنہوں نے کہا کہ تعلیم بنیادی ضرورت ہے جس کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا مسلم لیگ ن کی حکومت ضلع شگر میں ترقی کے خواہاں ہے تو علاقے میں تعلیم کی سرگرمیوں کو فروغ دیں اُنہوں نے رکن کونسل وزیر اخلاق حسین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی اے ڈی پی میں ضلع شگر میں تعلیم کے لئے بھی فنڈز مختص کریں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s