قومی اسمبلی اور سینٹ میں مبصر کی حیثیت کسی طور پر قبول نہیں ہے۔میجر (ر) محمد امین

_DSC00501.psd.jpg

سکردو (رجب علی قمر) پارلیمانی سیکرٹری و رکن ممبر اسمبلی گلگت بلتستان میجر (ر) محمد امین نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینٹ میں مبصر کی حیثیت کسی طور پر قبول نہیں ہے جب تک خطے کو واضع طو رپر نمائندگی نہیں دیا جاتا احساس محرومی برقرار رہے گی مبصر کی طور پر دی جانے والی نمائندگی کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی ہے بزم علم و فن کی جانب سے بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح کے پیدائش کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں میں جب تک نچلی سطح پر کرپشن کا خاتمہ نہیں ہوگا خطہ فری کرپشن زون نہیں بن سکتا سرکاری محکموں میں نچلی سطح پر جو کرپشن ہوتی ہے اس میں وزرا ء اور حکومت کا کیا قصور ہے؟ہمیں نچلی سطح پر سرکاری اداروں میں ہونے والے بے ضابطگیوں کو روکنے کی ضرورت ہے اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں صوبائی حکومت کی انقلابی اقدامات سے ڈیڑھ سال کے مختصر عرصے میں نمایاں تبدیلی آئی ہے عوام پانی،بجلی،صحت اور بنیادی حقوق سے محروم ہوتا جارہا تھا ہر طرف کرپشن اور اقربا پروری کا دور دورا تھا ہماری حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی مثبت اقدامات اُٹھائے جس کی بدولت آج خطے کے عوام کی مسائل میں واضع کمی آئی ہے اُنہوں نے یوم ولادت بانی پاکستان کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے قیام پاکستان میں بانی پاکستان کی لازوال تحریک نے دنیا کے نقشے پر ہم ایک آذاد ااسلامی ریاست کے طور پر سامنے آیا جس کی بدولت آج ہم آذادی کی سانسیں لے رہی ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s