سابقہ دور حکومت میں سر بازار نوکریاں فروخت ہوتی تھی لوگ پیسوں کے بغیر سرکاری ملازمت کا تصور بھی نہیں کرسکتے تھے۔ اخلاق حسین

pakistan_muslim_league_nawaz_logo-svg

سکردو (رجب علی قمر) یوم پیدائش قائد اعظم محمد علی جناح کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن کونسل گلگت بلتستان وزیر اخلاق حسین نے کہا ہے کہ سابقہ دور حکومت میں سر بازار نوکریاں فروخت ہوتی تھی لوگ پیسوں کے بغیر سرکاری ملازمت کا تصور بھی نہیں کرسکتے تھے غریب اور ذہین طلبا ڈگریوں کو گلے کا ہار بنائے پھرتا تھا میرٹ نام کی کوئی چیز نہیں تھی ہماری حکومت نے میرٹ کو اولین ترجیح دی جس کی بدولت آج عدل و انصاف کا بول بھالا ہے امیر اور غریب میں کوئی فرق نہیں ہے اُنہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کرپشن کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے کوئی غلظ فہمی میں نہ رہیں کہ ہماری حکومت کرپٹ ہے اگر کسی کو ہماری حکومت یا کسی عہدہ دار کے بارے میں کرپشن کا ثبوت ہے تو سامنے لائیں ہم نے ہمیشہ کرپشن کے خلاف آواز اُٹھایا ہے اور اُٹھاتے رہیں گے چاہیے وہ ہماری پارٹی کے ورکر یا رہنما کیوں نہ ہو اُنہوں نے کہا کہ ماضی کے حکومت میں ہم نے بھر پور اپوزیشن کا کردار ادا کیا ہے اور آئندہ چاہیے ہم حکومت میں ہو یا نہ ہو عوام کی حقوق کے لئے آواز بلند کرتے رہیں گے ہم اقتدار کے بھوکے نہیں ہے ہم عوام کو اپنا سب کچھ مانتے ہیں اقتدار فقظ آنے جانے والی چیز ہے سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں اُنہوں نے کہا کہ ہم نے تمام سرکاری تقریبات اور قومی ایام سمیت تہواروں کے موقع پر تمام سیاسی سٹیک ہولڈرز کو دعوت دینے کی رسم کو پروان چڑھایا ہے اس سلسلے میں انتظامیہ کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ قومی ایام میں تمام سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں کو دعوت دینے اور انہیں بولنے کی اجازت دی جائے ہماری خواہش ہے کہ قومی ایام میں تمام سیاسی پارٹیاں،وکلا،صحافی،ادبی شخصیات سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق لوگ شامل ہوں وزیر اخلاق حسین نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ قیام پاکستا ن میں موجو د ساتھی باوفا تھے جس کی بدولت پاکستان جیسا ملک معروض وجود میں آیا بانی پاکستان کے سالگرہ کے موقع پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں ہمیں آج ایک بار پھر تحریک پاکستان والی قومی جوش و جذبہ دکھانے کی ضرورت ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s