بلتستان میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے خصوصی فنڈز مختص کئے گئے ہیں ضلع شگر میں فٹ بال گراونڈ کی تعمیر کے لئے 15 لاکھ روپے اپنے اے ڈی پی سے مختص کئے ہیں

Football-Ground-Wallpapers-1.jpgسکردو (رجب علی قمر) رکن کونسل گلگت بلتستان وزیر اخلاق حسین نے کہا ہے کہ بلتستان میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے خصوصی فنڈز مختص کئے گئے ہیں ضلع شگر میں فٹ بال گراونڈ کی تعمیر کے لئے 15 لاکھ روپے اپنے اے ڈی پی سے مختص کئے ہیں اُنہوں نے کہا کہ میری ذاتی کوششوں سے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے سکردو تا کے ٹو روڈ کی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد سکردو اور کے ٹو اسکولی روڈ پختہ کیا جائے گا جس سے علاقے میں سیاحت ترقی کرنے کے ساتھ بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا جشن مے فنگ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ ضلع شگر میں گندم بلک ڈپو کی تعمیر اور مناسب مقام پر گراونڈ جلد تعمیر کیا جائے گا جس سے نوجوان نسل کو کھیل کود میں حصہ لینے اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا بھر پور موقع ملے گا اس موقع پر وزیر اخلاق حسین نے شگر میں جشن مے فنگ کے حوالے سے کھیلے گئے کو پولو ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیم کے لئے نقد 20 ہزار روپے انعام دیا گیا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s