پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں نوکریوں کو فروخت کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا تو ا ب ن لیگ والے ٹھیکوں کر فروخت کرکے ریکارڈ قائم کررہے ہیں،تحریک انصاف گلگت بلتستان

download (3).jpg

گلگت(ارسلان علی)تحریک انصاف گلگت بلتستان کے ڈپٹی آرگنائزر فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے 5سالہ اور ن لیگ کے ڈیڑھ سالہ حکومت میں عوام کو بیوقوف بنانے کے علاوہ کچھ نہیں دیا ہے،یہ دونو ں پارٹیاں مک مکا کی سیاست کررہے ہیں اور ایک دوسرے کو کرپشن کرنے کے لئے موقع فراہم کررہے ہیں۔پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں نوکریوں کو فروخت کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا تو ا ب ن لیگ والے ٹھیکوں کر فروخت کرکے ریکارڈ قائم کررہے ہیں،ان دونوں پارٹیوں نے عوام کو بے وقوف بنانے کے علاوہ کچھ نہیں دیا ہے۔ہفتہ کے روز انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن کے دوران عوام کو جھوٹے واعدے کرکے ووٹ لینے والوں کے ترجیحات عوام نہیں بلکہ ٹھیکوں اور نوکریوں کو اپنے من پسند افراد میں بٹورنا ہے۔عوام کی خدمت اوران کے مسائل حل کرنے کے لئے ویژن اور نیک نیتی کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ان حکمرانوں کے پاس کوئی نیک نیتی اور ویژن نہیں ہے،یہ لوگ پڑھے لکھے نوجوانوں کو سہولیات فراہم کرنے کے بجائے ان کو دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبورکروارہے ہیں،جس کی وجہ سے گلگت بلتستان میں بالخصوص اور پورے پاکستان میں بالعموم پڑھے لکھے نوجوان شدید مایوسی کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ مک مکا اور سٹیٹسکو کا وقت گزر چکا ہے اب عوام اور بالخصوص پڑھے لکھے نوجوانوں میں شعور اجاگر ہوا ہے جو ان خاندانی سیاست اور امرانہ سیاست کے خلاف اٹھ کھڑے ہورہے ہیں۔فتح اللہ خان نے کہا کہ عمران خان کی پاکستان کا واحد لیڈر ہے جس کے پاس ان نوجوانوں کے حوالے سے ویژن ہے،وہ حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کررہے ہیں اور تحریک انصاف پوری پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے پیپلزپارٹی سندھ اور ن لیگ جی ٹی روڑ کی جماعت بن کر رہ گئی ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s