سکردو شہر میں بدترین لوڈ شیڈنگ،نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی

7d5c2cd435e8462e8253f5e39018a575سکردو (رجب علی قمر)سکردو شہر میں بدترین لوڈ شیڈنگ،نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی شہر میں تجارتی مراکز اور کارباری سنٹر سمیت نشریاتی اداروں کا کام بھی ٹھپ ہوکر رہ گیا محکمہ واپڈا اور برقیات بجلی کی بہتر نظام کرنے میں ناکام شہری بددعائیں دینے لگی شہر میں بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی کوئی پوچھنے والا نہیں سکردو کے شہریوں کا وزیر برقیات سے فوری طور پر بجلی کا نظام بہتر بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے شہر میں بااثر لوگوں کے گھروں میں لائٹ ہوتی ہے لیکن غریبوں کا کوئی پُرسان حال نہیں ہے محکمہ واپڈا اور برقیات حکام کی جانب سے پچھلے دس سالوں سے بجلی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے شہر ی بجلی کے شدید بحران سے دوچار ہے کاروباری لوگوں نے کہا کہ دن بھر سکردو شہر میں بجلی کا نام و نشان بھی نہیں ہے جس کی وجہ سے کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے بجلی کی مسلسل بندش سے سکرد ومیں ا خباری دفاتر سمیت دیگر نشریاتی اداروں کی نشریات بھی بند ہوگئی ہے جس سے کاروباری اور نشریاتی اداروں کو لاکھوں روپے کا نقصان اُٹھانا پڑ رہا ہے سکرد وکے شہریوں اور کارباری حلقوں نے صوبائی وزیر برقیات او رمحکمہ برقیات،واپڈا حکام کو جلد شہر میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے لئے اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ کیا ہے شہریوں اور کاروباری حلقوں کا کہنا تھا کہ شہر میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم نہ ہونے کی صور ت میں سخت احتجاج کیا جائے گا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s