ملک میں سیاسی نظام کو مضبوط کرنے اور جمہوریت کے تسلسل کی لئے آصف زرداری کی خدمات ناقابل فراموش ہیں: سعدیہ دانش پی پی پی

923448-ppp-1437424800-681-640x480

گلگت(ارسلان) پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی نظام کو مضبوط کرنے اور جمہوریت کے تسلسل کی لئے آصف زرداری کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔اپنی لیڈر اور شریک حیات شہید بی بی کی شہادت بعد ملک جس صورت حال سے گزر رہاتھا اس وقت اپنی سیاسی بصیرت اور دانشمندی سے انہوں نے ملک کو کسی بھی قسم کی بحران سے دو چار ہونے سے بچایا اور پہلی دفاء ملک میں پیپلزپارٹی کی جمہوری حکومت نے اپنے 5سال پورے کیئے اور جمہوری انداز میں اقتدار منتقل کیا۔انہوں نے جمعہ کے روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شریک چیئر مین آصف زرداری کی وطن واپسی اس بات کا ثبوت ہے کہ پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ کبھی بھی ملک چھوڑ کے نہیں جاتی بلکہ ہمیشہ ملک اور اپنی اعوام کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں اور کبھی بھی ذاتی مفادات کے لئے عوام کو تنہا چھوڑکے نہیں جاتیں۔سعدیہ دانش نے کہا کہ آصف زرداری کی سیاسی مفاہمت اور سیاست بصیر ت کے وجہ سے آج پورے ملک میں جمہوریت قائم ہے اور ان کے ثمران سے ن لیگ اور نواز شریف بھی فائدہ اٹھارہے ہیں۔گلگت بلتستان میں جو سسٹم آج چل رہاہے اور اس سسٹم کے تحت آج جو لوگ وزاعلیٰ اور وزراء بنے ہیں وہ بھی شریک چیئر مین پاکستان پیپلزپارٹی آصف زرداری کی مرحون منت ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s