جولوگ شرپسندی فرقہ واریت یا قبائل عوام کو لڑانے کی کوشش کررہے ہیں ان کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے اور جلد ہی ان عناصر کی نشاندہی کرکے فورتھ شڈول میں شامل کیا جائیگا۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان

capt-r-zafar-iqbal-awan-takes-charge-as-igp-gilgit-baltistan-1453751945-9763.jpg

غذر(محبت حسین سے) انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان ظفراقبال ا عوان نے کہا کہ غذر پولیس نے بی این ایف حمید گروپ کے نیٹ ورک کو بے نقاب کر کے ملک دشمن عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جس پر غذر پولیس خراج تحسین کے لائق ہے انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس گروپ کو بے نقاب کر نے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ ان کو بہت افسوس ہے کہ ایک ملک دشمن گروپ نے شہیدوں کی سرزمین کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی غذر کے لوگ انتہائی محب و طن ہیں غذر کے لوگوں نے ہمیشہ ملک کی خاطر اپنے جانوں کے نظرانے دئیے ان کا کہنا تھا کہ بی این ایف حمید گروپ کے سہو لت کاروں اور فنانسرز کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور جدید قسم کے ہتھیار بھی برآمد کرلیا گیا ہے انہوں کہا کہ غذر کی سول سوسائٹی اور مختلف طبقہ ہائی فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بی این ایف حمید گروپ کی اس گھناؤنے عمل کو یکسر مسترد کرتے ہوئے شدید مزمت کی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں نیشنل ایکشن پلان پر سو فیصدعمل درآمد ہوا ہے جس کی واضع مشال گلگت بلتستان کا مثالی امن ہے جب سے نیشنل ایکشن پلان کا نفاز ہوا ہے اس وقت سے آج تک کوئی بھی بڑا ناخوشگوار واقع رونماء نہیں ہوا ہے علاقے سے فرقہ واریت کو ہمیشہ کے لئے دفن کردیا گیا ہے اور جو لوگ شرپسندی کی کوشش کررہے تھے ان عناصر کو فورتھ شڈول میں ڈال کر کڑی نگرانی کی جارہی ہے اور اس وقت جو لوگ شرپسندی فرقہ واریت یا قبائل عوام کو لڑانے کی کوشش کررہے ہیں ان کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے اور جلد ہی ان عناصر کی نشاندہی کرکے فورتھ شڈول میں شامل کیا جائیگا انہوں نے مذید کہا کہ اس سال گلگت بلتستان ایشاء کا سب سے پرامن علاقہ قرار پایاہے جس کی وجہ سے گلگت بلتستان میں اس سال دس لاکھ سیاح آئے جو کہ زیادہ تر سیاح شاہراہ قراقرم کے ذریعے سے آئے اور ان کو نہ ہی کوئی سیکوریٹی کا مسلۂ درپیش ہوا اور نہ کوئی اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا انہوں نے کہا کہ دوست ملک سے ملنے والی 25 گاڑیوں کو ہر 20 کلومیٹرپر شاہراہ قراقرم پر تعینات کیا گیا ہے جس سے سکورٹی کی بہتری کے ساتھ ساتھ سیاحیوں کو بھی انفارمیشن میں مدد ملی ہے ائی جی پی گلگت بلتستان نے اس سال خلتی جھیل پر موسم سرما کے حوالے سے ایک ٹورنامنٹ کرانے کا بھی اعلان کیا تاکہ دنیا کو ایک اچھا امیچ جائے گا اور ٹوریزم کی فروغ میں بھی مدد ملے گی اور اس ایونٹ کا انعقاد محکمہ پولیس اور غذر انتظامیہ مشترکہ طور پر کریں گئے ائی جی پی گلگت بلتستان ظفراقبال اعوان نے غذر پولیس میں بہترین کارکردگی مظاہرہ کرنے والے جوانوں اور افسران کو شولڈر پروموشن کے اضافی رنگ بھی دئیے جن میں اسلام خان کو اے ایس ائی سے سب انسپکٹر جمال کو حولدار سے اے ایس ائی بلبل آمان کو حولدار سے اے ایس ائی محمد افضل کو سپاہی سے حولدار سلیم کو سپاہی سے حوالدار اعجاز کو سپاہی سے حوالدار اور ریاض کو سپاہی سے حوالدار کا شولڈر پروموشن دیا گیا اس موقع پر ایس ایس پی غذر سلطان فیصل نے ائی جی پی گلگت بلتستان کو سکورٹی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ غذر میں سب زیادہ مسلۂ موسم گرما میں نالہ جات میں ہوتاہے لیکن اس سال بہترین حکمت عملی کی وجہ سے کوئی ایک واقع بھی رپورٹ نہیں ہوا بلکہ گزشتہ سال چوری ہونے والی مال موشی بھی برآمد کرکے واپس لائی جاچکی ہیں انہوں نے کہا کہ اس سال غذر میں 6 انسداد دہشتگردی کی کیسزدرج ہوئے ہیں جو کہ اس وقت کورٹ میں ہیں اور انسداد منشیات کے 27 پر چے کاٹے جاچکے ہیں اور یہ بھی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s