بلتستان کے قدیمی روایتی ثقافت جشن مے فنگ کے سلسلے میں منفرد و روایتی کھیلوں اور تقریب کا اہتمام 23 دسمبر کو ضلع شگر میں ہوگا

gilgit-baltistan-map1.jpg

شگر (رجب علی قمر) بلتستان کے قدیمی روایتی ثقافت جشن مے فنگ کے سلسلے میں منفرد و روایتی کھیلوں اور تقریب کا اہتمام 23 دسمبر کو ضلع شگر میں ہوگا جس کے مہمان خصوصی کمشنر بلتستان ریجن عاصم ایوب ہوں گے جبکہ د یگر اعلیٰ سرکاری شخصیات شگر انتظامیہ کے آفیسران بھی موجود ہوں گے ٹورنامنٹ میں شگر بھر سے تمام سپورٹس ٹیمیں حصہ لیں گے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے شگر ٹورزم ایسوسی ایشن کے صدر وزیر جعفر علی نے کہا کہ جشن مے فنگ کے پرواگرام کے سلسلے میں تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے شگر میں ہونے والی منفرد کھیلوں کے مقابلے میں ضلع بھر سے سپورٹس ٹیمیں حصہ لیں گے ابتدائی مرحلے میں دافنگ جو کہ بلتستان کا قدیم اور معدوم ہوتا ہوا کھیل ہے کا مظاہرہ کیا جائے گا جس کے بعد کوپولو میچ کا مقابلہ ہوگا تیسرے مرحلے میں فانوس اُڑانے کا مظاہر ہ ہوگا اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی جینے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے ٹورزم ایسوسی ایشن کے صدر وزیر جعفر علی نے کہا کہ مہمانوں کو بلتی رووایتی کھانوں سے تواضع کی جائے گی بلتستان کی قدیم ثقافت کو فروغ دینے کے لئے ضلعی انتظامیہ شگر،محکمہ سیاحت اور شگر ٹوارزم ایسو سی ایشن کے اشتراک سے اس تقریبات کا اہتما م کیا جارہا ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s