ڈیم ریزروائر ایریاء جچن چشمہ بالا،چشمہ پائین،رونئی شلکٹ دار اور التشی دار کے درمیان واقع بنجر اراضیات کے معاوضہ جات سول کورٹ سٹے آرڈرز کے مطابق جملہ مالکان تھک نیاٹ بابوسر کے نام مرتب کیا جائے۔ مقررین

10036.jpgچلاس(خصوصی رپورٹ)مالکان تھک نیاٹ بابوسر چلاس کا ایک اہم اجتماع تھک داس میں منعقد ہوا۔اجتماع میں ہزاروں عوام نے شرکت کی۔اور کہا گیا کہ ڈیم ریزروائر ایریاء جچن چشمہ بالا،چشمہ پائین،رونئی شلکٹ دار اور التشی دار کے درمیان واقع بنجر اراضیات کے معاوضہ جات سول کورٹ سٹے آرڈرز کے مطابق جملہ مالکان تھک نیاٹ بابوسر کے نام مرتب کیا جائے۔اگر کسی فریق کو کوئی اعتراض ہو تو وہ ریفرنس دائر کرے۔مذکورہ اراضیات کے اندر کوئی شخص اراضی لیفٹ اوور کیس کی صورت میں موجود نہیں لہٰذا لفٹ اوور کیس کسی کے نام پر نہ بنایا جائے۔2010میں جن لوگوں نے ریاست سے غداری کر کے ریاستی املاک اور سرکاری دفاتر نذر آتش کئے اور ریاستی پرچم کی توہین بھی کی۔اور ملک مخالف نعرے بھی لگائے ان ذمہ دار اور ملک دشمن عناصرکو تاحال کوئی سزا نہیں ملی۔لہٰذا حکومت وقت فوری طور پر ان کرداروں کے خلاف غداری کا مقدمہ ری اوپن کرے۔چونکہ اس وقت انکے خلاف غداری کے مقدمات بھی قائم ہو چکے ہیں۔انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کر کے نشان عبرت بنایا جائے۔دیامر کے 90فیصد عوام ریاست کے ساتھ ہیں۔کھنو جنگلات میں ٹمبر مافیا نے جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کی ہے۔اس کے خلاف ہم جملہ مالکان تھک نیاٹ بابوسر نے ڈی آئی جی دیامر استور ریجن کو درخواست دی ہے۔اس درخواست کے مطابق پرچے چاک کئے جائیں۔دیامر بھاشہ ڈیم کے تمام متاثرین سونیوال قبائل،کھنر کے غریب نامہ اور تحصیل چلاس کے دیگر تمام غیر مالکان کے ساتھ بھی دوسرے درجے کے شہریوں جیسا سلوک نہ کیا جائے۔بلکہ انکے حقوق کے حوالے جائز مطالبات کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے۔اور ڈیم کے تمام فوائد میں ان کو بھی شریک کر کے حصہ دیا جائے۔ڈیم کے متاثرہ گلہ بانوں زرعی کسانوں اورموسمی تغیرات کے متاثرین کو بھی بروقت سروے کر کے معاوضہ جات میں شامل کیا جائے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s