غذر میں بعض بینکوں کی غلط پالیسوں اور ناقص سروس کی وجہ سے تاجروں کا کاروبار شدید متاثر ہو رہا ہے، گاہکوچ شہر میں بینک برانچ ہی بند ہونے لگے

bigstock-Bank-sign-on-building-45253963-864x400_c.jpgغذر(پورٹ) غذر میں بعض بینکوں کی غلط پالیسوں اور ناقص سروس کی وجہ سے تاجروں کا کاروبار شدید متاثر ہو رہا ہے گاہکوچ شہر میں بینک برانچ ہی بند ہونے لگے گزشتہ دنوں الفلاح بینک کی گاہکوچ برانچ بند کرنا پڑا اسی طرح ہی حیبب بینک کے صارفین بھی شدید مشکلات سے دوچار ہیں بینک میں اے ٹی ایم سروس ہمیشہ بند رہتا ہے وقت پر سٹاف موجود نہیں ہوتے ہیں اور اسٹاف مختلف بہانے بناتے ہیں اور اسٹاف کا کھاتے داروں کے ساتھ رویہ بھی دوست نہیں ہونے کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے۔ حیبب بینک میں ایک بجے کے بعد صارفین کے ساتھ حساب کتاب بھی بند کر دیتے ہیں جس باعث صارفین کو پیسے جمع کرانے اور نکالنے میں سخت دشواری کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ جبکہ نیشنل بنک میں کھاتہ داروں کو دیکھانے کیلئے اے ٹی ایم مشین تو لگایا گیا ہے لیکن تاحال اے ٹی ایم مشین چالو نہیں ہے۔حالانکہ گلگت بلتستان کے نیشنل بینک کے تمام برانچز میں اے ٹی ایم مشین کام کرتے ہیں افسوس کی بات ہے ضلعی ہیڈ کواٹر گاہکوچ برانچ میں نیشنل بینک کا اے ٹی ایم مشین خاموش ہے۔ان بینکوں کی حالت کو دیکھ کر سویری بینک کا اے ٹی ایم مشین بھی دلبرداشتہ ہو کر کبھی کبھی بند ہو جاتا ہے۔ایسے میں صارف جائے تو کہاں جائے صارفین بینک نے گاہکوچ میں کام کرنے والے تمام بینکوں کے اعلیٰ حکام کو اس سگین مسئلے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s