مسلم لیگ ن کی حکومت غنڈوں کی حکومت ہے وفاق میں نواز شریف اور صوبے میں حفیظ الرحمن گلو بٹ بنا ہوا ہے سوچے سمجھے سازش کے تحت گلگت بلتستان کی زمینوں کو خالصہ سرکار کے نام پر ہتھیانے میں مصروف ہے۔سید علی رضوی

official_logo_-_mwm_pakistanسکردو (رجب علی قمر)مجلس وحدت المسلمین کے جنرل سیکرٹری سید علی رضوی نے یادگار شہدا سکردو پر عوامی احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت غنڈوں کی حکومت ہے وفاق میں نواز شریف اور صوبے میں حفیظ الرحمن گلو بٹ بنا ہوا ہے سوچے سمجھے سازش کے تحت گلگت بلتستان کی زمینوں کو خالصہ سرکار کے نام پر ہتھیانے میں مصروف ہے اُنہوں نے کہا کہ جب تک جسم میں خون کا آخری قطرہ موجود ہے ایک ایک زمین انچ کی حفاظت کریں گے یہاں کے عوام اور گلگت بلتستان کو متنازعہ قرار دینے والی کس منہ سے ہماری زمینوں پر را ت کی تاریکی میں قبضہ کررہے ہیں اُنہوں نے کہا کہ سپلائی کور معاملے کے بعد ہمارے سر شرم سے جھک رہی ہے اب قوم کے ناموس بارے میڈیا میں خبریں گردش کررہی ہے حکومت انکوائری کرنے کے بجائے مصلحت کا شکار بنا ہوا ہے گلگت بلتستان اسمبلی میں چور کرپٹ لوگ بیٹھے ہوئے ہیں رشوت،کرپشن کا بازار گرم ہے خطے کے غریب عوام مسائل در مسائل کا شکار ہے لیکن اقتدار کے نشے میں دھت حکمرانوں کو عوامی خدمت کا موقع میئسر نہیں ہے سید علی رضوی نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کیا جائے اور عوام کو سستے انصاف حقوق فراہم کرنے کے لئے خود میدان میں آنا ہوگا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s