نگریزی اخبار کے انکشاف کے بعد گلگت بلتستان کا سر شرم سے جھک رہی ہے حکومت سے متعلقہ صحافی سے پوچھ گچھ کرکے فوری طور پر معاملے کی صاف شفاف تحقیقات کریں۔ آل پارٹیز بلتستان

1016.jpgسکردو (رجب علی قمر)سکردو میں سپلائی کور کی معاملے پر ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے تین گھنٹے تک یادگار شہدا پر احتجاجی دھرنا،شفاف تحقیقات تک صوبائی وزراء سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ،انگریزی اخبار کے انکشاف کے بعد گلگت بلتستان کا سر شرم سے جھک رہی ہے حکومت سے متعلقہ صحافی سے پوچھ گچھ کرکے فوری طور پر معاملے کی صاف شفاف تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا گیا سکردو میں گلگت بلتستان یوتھ کی جانب سے نماز جمعہ کے بعد ہزاروں لوگوں کا یاد گار شہدا پر سپلائی کور سیکنڈل کی تحقیقات میں تاخیر کے خلاف احتجاجی جلسہ،آل پارٹیز کے رہنماؤں کی شرکت،سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی جانب سے بھی حکومت کے خلاف سخت تقاریر کی گئی عوامی اجتماع سے جی بی یوتھ کے علاوہ پیپلزپارٹی،تحریک انصاف،آل پاکستان مسلم لیگ،مجلس وحدت المسلمین،شیعہ علماکونسل سمیت دیگر سماجی تنظیموں،وکلا برادری نے بھی حصہ لیا یاد گار شہدا پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جی بی یوتھ کے رہنما شیخ حسن جوہری نے کہا کہ صوبائی حکومت سیکس سیکنڈل کے معاملے پر خاموش ہے دنیا بھر میں گلگت بلتستان کے ناموس کی توہین کی خبریں گردش کررہی ہے لیکن انگریزی اخبار کے رپورٹر سے پوچھ گچھ کرکے نام سامنے لانے کے بجائے معاملہ دبانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں صوبائی وزراء کے گینگ کور میں ملوث ہونے کی خبر کے بعد انہیں فوری طور پر شفاف تحقیقات تک مستعفیٰ ہونے چاہیے تھی پاکستان پیپلز پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے عبداللہ حیدری نے کہا کہ صوبائی حکومت متعلقہ اخبار کے رپورٹرز کو عدالت یا عوام کے سامنے پیش کیا جائے اور اصل حقائق کے بارے میں ان سے پوچھا جائے اگر متعلقہ صحافی نے جھوٹا خبر شائع کرکے گلگت بلتستان کے عوام اور ناموس کی توہین کی گئی ہے تو اسے سرعام لٹکایا جائے غریب عوام کی مینڈیٹ سے اسمبلی میں پہنچنے والے نمائندے جن پر سپلائی کور کا الزام ہے فوری طور پر اپنے آپ کو تحقیقات کے لئے عوام کے سامنے پیش کریں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وکلا برادری کی نمائندگی کرتے ہوئے سفیر ایڈوکیٹ نے کہا کہ شبیر سہام نامی رپورٹر جو گلگت بلتستان بارے انکشافات کرنے کے بعد منظر سے کیوں غائب ہے حکومت انہیں اپنے تحویل میں لے کر اعلیٰ انٹیلی جنس اداروں کی سرپرستی میں انکوائری کریں بصورتٍ دیگر دما دم مست قلندر ہوگا اس موقع پر منظور یولتر آل پاکستان مسلم لیگ،آئی ایس او بلتستان ڈویزن کے صدر اور دیگر مقررین نے کہا کہ اسلام آباد کے انگریزی اخبار کے خبر کے بعد گلگت بلتستان کا وقار مجروح ہوئی ہے سابقہ ادوار اور مووجودہ دور حکومت میں جو لوگ اس گینگ میں ملوث ہے انہیں نشان عبرت بنایا جائے بصورت دیگر گلگت بلتستان بھر میں نہ رکنے والا عوامی احتجاج شروع ہوں گے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s