غذر پولیس کے دو سینئر حولدار کوASIکی پوسٹ پر ترقی دیدی گئی

14330013_989769657798667_5299451681772588144_n

غذر(نیوز رپورٹر) غذر پولیس کے دو سینئر حولداروں کو اے ایس آئی کی پوسٹ پر ترقی دیدی گئی۔ حولدار محمد اسحاق اور حولدار سید عزیزاللہ کو ترقی دیکر اے ایس آئی کے رینک لگا دئے گئے۔ ایس پی آفس گاہکوچ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ایس ایس پی غذر سلطان فیصل اور اے او، اے جی پی آر غذر نے ترقی پانے والے اے ایس آئیز کو رینک لگائے۔ اس موقع پر ایس ایس پی غذر سلطان فیصل نے کہاکہ ترقی، تنزلی اور پوسٹنگ سرکاری ملازمین کے لئے روز مرہ کا معمول ہے۔ اپنے فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی بھی غفلت کا مرتکب نہ ہونے والے پولیس اہلکاروں کو ترقی بھی ملتی ہے۔ پولیس کی ملازمت میں ترقی ملنے سے جہاں خوشی اور اطمینان محسوس ہوتا ہے وہاں فرائض کے بوجھ کو بھی برداشت کرنے کی صلاحیت پیدا کرنا ہوتا ہے۔ میں دونوں ترقی پانے والے پولیس جوانوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور یقین رکھتا ہوں کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے قوم کی بہتر انداز میں خدمت کرسکیں گے۔ پولیس کی اولین ترجیح عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے ہم ملازمت کو عبادت سمجھ کر انجام دیتے ہیں۔ ملک دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کرنے کیلئے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر خدمات انجام دینا ہمارا نصب العین ہوتا ہے۔ میری ترقی پانے والے دونوں آفیسرز کو یہ نصیحت ہوگی کہ وہ بہت سے زیادہ جواں مردی اور دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض ادا کریں۔ اس موقع پر ترقی پانے والے اے ایس آئیز محمد اسحاق اور سید عزیزاللہ نے کہا کہ ترقی کے موقع پر بے پناہ مسرت ہوئی ہے لیکن ہم کاندھوں پر بھاری ذمہ داریاں بھی عائد ہوتی ہے۔ ہم اپنے فرائض کی دائیگی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کا سوچ بھی نہیں سکتے ہیں۔ عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔ ترقی دینے پر ایس ایس پی غذر اور پولیس کے اعلی حکام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اس موقع پر ترقی پانے والے دونوں پولیس آفیسران کی جانب سے ایس ایس پی آفس غذر کے جملہ اسٹاف کے پرتکلف ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s