غذر پولیس ان ایکشن، غذر کے حدود میں داخل ہونے والے اشتہاری ملزم گرفتار

man-arrested

غذر(نیوز رپورٹر) غذر پولیس ان ایکشن، غذر کے حدود میں داخل ہونے والے اشتہاری ملزم کو دھر لیا گیا۔ ملزم صدر ولد میر خان ساکن داریل ضلع دیامر گزشتہ دو سال سے غذر پولیس کو مطلوب تھا۔ سنگل تھانہ میں ملزم کے خلاف 12 عدد مال مویشی چور ی کرنے کا پرچہ درج کیا گیا تھا۔عدم گرفتاری پر غذر پولیس نے ملزم کو اشتہاری قرار دیا تھا۔ گزشتہ رات ملزم چوری چھپے غذر کے حدود میں داخل ہوا۔ اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم نے چھاپہ لگاکر اشتہاری ملزم صدر ولد میر خان کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کو سنگل تھانہ منتقل کرکے تفتیش کاآغاز کردیا گیا۔ ملزم نے دوسال قبل سنگل نالے سے بارہ عدد مال مویشی چوری کرنے کے بعد دیامر کی جانب فرار ہوا تھا۔ غذر پولیس اور دیامیر کے عارضی پولیس ملازمین نے 2016 کے دوران مشترکہ کاروائیاں کرکے مال مویشی چوری کرنے والے گروہوں کو نہ صرف گرفتار کرلیا بلکہ بہت بڑی تعداد میں چوری شدہ مال مویشی مالکان تک واپس پہنچا دیا تھا۔ غذر پولیس اور دیامر کی عارضی پولیس کے جوانوں کی بہترین کارکردگی کے باعث نالہ جات میں چوری کی وارداتوں میں بہت بڑی حد تک کمی بھی آئی ہے

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s