اپوزیشن لیڈر دیامر میں مختلف قبائل کے مابین منافقت کے زریعے نفرتیں پھیلا رہے ہیں۔ حاجی محمد امین

1006.jpgچلاس(عمر فاروق)سابقہ اُمیدوار قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان حاجی محمد امین نے کہا ہے کہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر دیامر میں مختلف قبائل کے مابین منافقت کے زریعے نفرتیں پھیلا رہے ہیں۔اپوزیشن لیڈرنے 2012 میں تھک داس میں تھک نیاٹ کے عوام سے مخاطب ہوکر بٹوخیل قبائل کے خلاف بم باندھ کر تھک کے عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا تھا اور بعد میں اپنے وعدے سے مکرگئے اور تھک قبائل کے خلاف آلاٹیز کے پاس جا کر ووٹ کیلئے ا ن کی حمایت حاصل کی،اور تھک والوں کے ساتھ ایک اور دھوکہ دیتے ہوئے خفیہ طور پر بٹوخیل قبائل کے ایک گروہ کے پاس جا کر اندرون خانہ تھک قبائل کی مخالفت کی اور بٹوخیل کے سامنے تھک والوں سے اظہار لاتعلقی کا اظہار کرکے ان کی حمایت حاصل کیا اور چلاس کا علاقہ ڈھونگ سے اپنے لیئے ووٹ حاصل کرنے کی راہ ہموار کیا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈرنے لامڑی کی چال چلاتے ہوئے چلاس التشیع دار تک اراضی کا مقدمہ لڑنے کیلئے تھک کے ایک سابقہ اُمیدوار اسمبلی کے زریعے تھک کے عوام کو بٹوخیل قبائل کے خلاف مذکورہ علاقہ کا مقدمہ چلانے پر آمادہ کرایا۔آج جب تھک کے عوام نے چلاس التشع دار تک اراضی کا مقدمہ لڑنا شروع کیا تو اپوزیشن لیڈربٹوخیل قبائل کے پاس جاکر اپنی صفایاں پیش کرتے رہے۔چلاس میں اپوزیشن لیڈر منافقت کے زریعے لوگوں کو آپس میں لڑا رہے ہیں،ان کی دوغلی پالیسی سے تھک اور بٹوخیل کے لوگ ہوشیار رہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تھک،بٹوخیل اور آلاٹیز اپوزیشن لیڈر کو طلب کرکے مجھے سے مناظرہ کرائیں،اگر میں نے اپوزیشن لیڈر کی منافقت اور عوام کو آپس میں لڑاو والی پالیسی کو ثابت نہیں کیا تو،تمام عوام مجھے سرعام پھانسی پر لٹکا ئیں،اگر اپوزیشن لیڈر کی منافقت اور ڈرپوک پالیسی کو میں نے ثابت کیا تو عوام اس منافق اپوزیشن لیڈر کو مسترد کریں۔یہ شخص آستین کا سانپ ہیں،یہ دیامر تھک کے عوام کی مفاد میں نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم عوامی نمائندے ہیں،اپوزیشن لیڈرکی طرح جھوٹی قسمیں کھا کر عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے ہیں،اس قسم کی منافقانہ حرکتوں سے قومیں تباہ ہوتی ہیں۔قوم منافقوں کو اب مسترد کرے۔انہوں نے کہا کہ ہم منافقت کے زریعے اقتدار میں آنے کا شوقین نہیں ہیں اور نہ ہی منافقت کرنا ہماری خاندنی روایت ہے،ہم خاندانی لوگ ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s