راولپنڈی،اسلام آباد میں GB کے طلبہ متحد، علاقے کے سماجی وسیاسی حقوق کے لیے مل کر جدوجہد کرنے کا اعلان

500px-Gilgit-wa-baltistan.png

اسلام آباد (پ ر) گلگت بلتستان یوتھ فورم کے زیر اہتمام راولپنڈی اسلام آباد میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سیاسی، علاقائی، قوم پرست اور ترقی پسند تنظیمیں اور تمام جامعات کے طلبہ کونسل کے نمائندوں نے شرکت کی۔اس اجلاس میں گزشتہ ماہ انگریزی روزنامہ ڈیلی ٹائمز میں چھپنے والی خبر کی تحقیقات کے حوالے سے بات کی گئی۔ تمام شرکاء نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت جلد ازجلد اس اسکینڈل کی تحقیقات کرائے کیونکہ اس کی وجہ سے پورے علاقے کی عزت مٹی مین مل گئی ہے، شرکاء نے مطالبہ کیا کہ اگر یہ خبر حقیقت پر مبنی ہے تو اس کی تحقیات کر کے مجرموں کو کڑی سے کڑی سزا دے اور اگر خبر من گھڑت ہوئی تو متعلقہ اشاعتی ادارہ اور صحافی کو عبرت کا نشان بنائے۔ ابھی تک اس اہم ترین مسئلے پرحکومت کی خاموشی ایک سوالیہ نشان بن چکی ہے۔ شرکاء نے اس پلیٹ فارم کے تحت مستقبل قریب میں علاقے کے اہم مسائل خصوصاً پاک چین اقتصادی راہداری، علاقے کے دیگر سماجی و سیاسی مسائل اور ساتھ ہی ساتھ طلبہ یونین کی بحالی کے لیے مل کر جدوجہد کرنے کی عزم کا اظہار کیا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s