پرنس کریم آغا خان کا گلگت بلتستان کی ترقی میں اہم کردار ہے۔ حفیظ الرحمن

1481661374dailyausafگلگت(نمائندخصوصی)ہزہائینس پرنس کریم آغاخان کی80 ویں سالگرہ کے موقع پر جاری پیغام میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ مسلم لیگ کی بنیاد سرسلطان محمد شاہ آغاخان سوئم نے1906میں رکھی تھی اور اولین صدر کے طور پر1913 تک بطور صدر خدمات سرانجام دیتے رہے اور قیام پاکستان کی جددجہد میں انکاکردار ناقابل فراموش ہے جبکہ شیعہ امامی اسماعیلی مسلمانوں کے روحانی پیشوا شاہ کریم الحسینی جو آج اپنی80ویں سالگرہ منارہے ہیں نے پاکستان کے استحکام اور مضبوطی کیلئے ہمیشہ اپنی خدمات پیش کی ہیں اور اسماعیلی کمیونٹی اپنے روحانی پیشواء کی ہدایات کے عین مطابق انتہائی ڈسپلین، نظم وضبط اور ہرقسم کے تعصبات سے بالاتر ہو کر پاکستان اور گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی میں مصروف ہے

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں آغاخان ڈویلپمنٹ کے ذیلی اداروں کا کردار قابل تعریف ہے ہز ہائی نس پرنس کریم آغاخان کا پاکستان کی تعمیر و ترقی میں دلچسپی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت نے انفراسٹیریکچر بالخصوص جدید طرز کے عمارتوں کے تعمیر جو زلزلہ پروف اور موسم کے اعتبار سے بنائے جاتے ہیں ۔شیعہ امامی اسماعیلی ریجنل کونسل کے طریقہ بورڈ کی زیر اہتمام ہز ہائی نس پرنس کریم آغاخان کی 80ویں سالگرہ کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے مذید کہا کہ اسماعیلی جماعت نے بھی ہز ہائی نس کے فرامین پر عمل کرتے ہوئے ہر دور میں حکومت کیساتھ تعاون کیا ہے مزید کہا کہایک بلین کے منصوبے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحتAKDNکو دیئے ہیں ماضی میں اس طرح کا کوئی تجربہ نہیں گلگت بلتستان رورل سپورٹ پراگرام میں AKRSP کے زیر اہتمام چلنے والی دیہی تنظیمیں اور دیگر پروگرام شامل کر رہے ہیں کمیونٹی کی شراکت میں وسائل بہتر طریقے سے استعمال ہوتے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ وسائل کا بہتر استعمال ہو۔ تقریب میں فورس کمانڈر گلگت بلتستان سمیت اعلیٰ سرکاری و سیاسی شخصیات نے شرکت کی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ہزہائینس پرنس کریم آغاخان کی سالگرہ کے پر مسرت دن کے موقع پر شیعہ امامی اسماعیلی مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قیام پاکستان اور استحکام پاکستان کیلئے سر سلطان محمد شاہ آغاخان سوئم اور شاہ کریم الحسینی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں اور پاکستان سمیت گلگت بلتستان کے عوام شیعہ امامی اسماعیلی مسلمانوں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s