مسلم لیگ ن کی امرانہ سوچ عوام کے سامنے کھل رہی ہیں،اپوزیشن ممبران کو ترقیاتی فنڈز سے محروم رکھنا کس قانون میں نہیں ہے۔سعدیہ دانش

923448-PPP-1437424800-681-640x480.jpg

گلگت(ارسلان علی)پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اور وزیروں کے امرانہ سوچ عوام کے سامنے کھل رہی ہیں،اپوزیشن کو ترقیاتی فنڈز سے محروم رکھنا کس قانون میں نہیں ہے۔منگل کے روز انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں بیٹھنے والاہر ممبرعوام کا نمائندہ ہوتا ہے اور کسی بھی وزیر کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ ترقیاتی بجٹ کو اپوزیشن کے خلاف ایک آلہ کے طور پر استعمال کرکے انہیں اپنی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کرے اور اپنے ہر غلط فیصلہ کے سپورٹ کرنے اور ہر غلط بات پہ ہم نواح بنانے کے لئے اوچھے ہتھ کنڈے استعمال کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی کی ہے لیکن فنڈز کے معاملے میں ہماری حکومت نے اپوزیشن سمیت خواتین اور ٹیکنوکریٹس کو بھی برابر فنڈز دیئے ہیں جو جمہوری روایات تھی،لیکن ن لیگ نے اقتدار میں آتے ہی جاری سیکیموں پہ پابندی لگا کر آمریت کی ایک نئی مثال قائم کی ہے اور انہوں نے خواتین اور ٹیکنوکریٹس کی فنڈزپہ بھی کٹ لگا دیا اوراب اپوزینش کو فنڈز نہ دینے کی بات کرکے عوام کے ساتھ زیادتی کررہے ہیں کیوں کہ جس طرح کے ووٹ سے حکومتی نمائندے ممبر بنے ہیں اس طرح سے اپوزیشن بھی عوام کے ووٹ سے اسمبلی میں پہنچے ہیں۔ترقیاتی بجٹ پی ان کی بھی انتا حق ہے جتنا حکومتی اراکین کا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب اپوزیشن والوں کا امتحان ہے کہ وہ کیسے اپنا حق حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں اور عوام نمائندگی کرنے کا ثبوت دیتے ہیں۔سعدیہ دانش نے کہا کہ ایسی پارٹی اور حکومت سے یا خیر کی توقع کی جاسکتی ہے جس نے اپنی ہی پارٹی کی خواتین ممبران اور ٹیکنوکریٹس کو ترقیاتی بجٹ سے محروم رکھنے اور وہ لوگ بھی بجائے عوامی نمائندگی کرنے کے اپنی پارٹی کی وفاداری میں خاموش بیٹھے ہیں۔

Advertisements

One thought on “مسلم لیگ ن کی امرانہ سوچ عوام کے سامنے کھل رہی ہیں،اپوزیشن ممبران کو ترقیاتی فنڈز سے محروم رکھنا کس قانون میں نہیں ہے۔سعدیہ دانش

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s