نگر،ضلع غذراور دیامر کے میں مسلم لیگ ن کے سیٹ نہیں ہونے کے باوجود کروڑں روپے کے ترقیاتی منصوبے دیے ہیں۔ ترجمان صوبائے حکومت

Pakistan_Muslim_League_Nawaz_logo.svg.png

گلگت(پ،ر)ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپوزیشن اراکین ترقیاتی بجٹ کے معاملے پر بے جا شور کررہے ہیں۔خیبرپختونخواہ اور سندھ میں اپوزیشن اراکین کیلئے فی کس سالانہ پچاس لاکھ سے زائد بجٹ بھی نہیں ملتا ہے،جبکہ گلگت بلتستان حکومت نے اپوزیشن اراکین کیلئے سالانہ 5کروڑکی ترقیاتی سکیمیں مانگی ہے۔اس کے علاوہ بعض ایسے علاقے جہاں سے مسلم لیگ ن کو کوئی سیٹ نہیں ملی ہے،وہاں پر صوبائی حکومت نے سالانہ ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ کروڑں مالیت کے پراجیکٹس کا آغاز کیا ہے جوکہ اپوزیشن کو نظر نہیں آرہا ہے۔نگر،ضلع غذراور دیامر کے حلقہ نمبر ۱ میں مسلم لیگ ن کے ممبر نہ ہوتے ہوئے بھی وہاں کروڑں کے منصوبوں پر کام ہورہا ہے۔ترجمان نے واضح کیا ہے کہ گلگت بلتستان کا سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ مسلم لیگ ن وہ واحد جماعت ہے جو تہائی اکثریت سے حکومت بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔حکومت بہتر طریقے سے اپنے معاملات چلانا جانتی ہے۔کسی کی ڈکٹیشن کسی صورت قبول نہیں ہے۔سابق حکومت میں کسی قسم کی اپوزیشن ہی نہیں تھی،تین چار جماعتوں کا ایک اتحادی ٹولہ تھا،جبکہ اپوزیشن کا نام و نشان تک نہیں تھا۔سابقہ حکومت پی پی پی،جے یو آئی،پی ایم ایل کیو،تحریک اسلامی،اور ایم کیو ایم نے مل کر ایک اتحادی حکومت چلایا ہے۔جو لوگ اپنے دور حکومت میں اپوزیشن سے خائف ہوکر تمام جماعتوں کو اقتدار کی پلیٹ میں شامل کرتے رہے وہ لوگ موجودہ حکومت پر تنقید سے پہلے ہزار دفعہ سوچ لیں اور اپنے ماضی میں جھانک کر دیکھیں۔موجودہ حکومت نے اپوزیشن اراکین سے فی کس کروڑکی سیکیمیں مانگ کر معقول اقدام اُٹھایا ہے۔جو سکیمیں اپوزیشن سے مانگی گئی ہیں ان کے معیار اور فزبلیٹی کو چیک کیا جائیگا اور اُس کے بعد باقاعدہ منظوری دی جائیگی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s