غذرمحکمہ لوکل گورنمنٹ کرپشن کا انکشاف

greater-corruption-ensures-better-office-1358011301-7739.jpgغذر(محبت حسین سے)محکمہ لوکل گورنمنٹ کرپشن کی ایک اور کہانی منظر عام پر آگئی۔ادارے کے لئے موٹر سائیکل دو ماہ پہلے محکمے کے اہلکاروں نے خرید لئے جبکہ ان کے ٹینڈر کے لئے دوماہ بعد نوٹس نکال دئے گئے۔ٹھیکیداروں کی مداخلت پر ٹینڈر کو کنسل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں چنچی رکشہ،تین موٹر سائیکلوں فرنیچر کی خریداری کے لئے ٹھیکیداروں سے کوٹیشن مانگے گئے تھے لیکن مقررہ تاریخ کو ٹھیکیدار لوکل گورنمنٹ کے آفس گئے تو پتا چلا کہ نوٹس کے مطابق فراہم کئے جانے والے موٹر سائیکل ادارے کے ملازم ٹھیکیداروں کے ذریعے سے دو ماہ قبل منگوائے گئے ہیں۔جس پر ٹھیکیدار برہم ہو گئے اور میڈیا سے رابطہ کیا۔میڈیا کے نمائندوں نے جب ڈی ڈی لوکل گورنمنٹ سے اس حوالے سے استفسار کیا تو ان کا کہنا تھا کہ جس فرنیچر کی کوٹیشن مانگی گئی تھی اس کی رقم rappreciateکرکے عارضی ملازمین کی تنخواہیں ادا کر دی گئی ہیں جبکہ موٹر سئیکل باہمی ملی بھگت سے کئی ماہ پہلے خریدے جا چکے ہیں محکمے کی اس کرپشن پر ٹھیکیدراون نے ٹینڈر کینسل کرنے کا مطالبہ کیا جس پر ڈی ڈی لوکل گورنمنٹ نے معا ملے کو ٹھنڈا کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی جو ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کرے گی۔یہ منظر عام پر آنے والا پہلا واقع ہے جس میں کئی ماہ پہلے خریداری کی جاتی ہے اورٹینڈر کے لئے بعد میں ٹونٹس پیپرا کے ویب سائیڈ پر دیا گیا تھا تاکہ ملی بھگت سے کی جانے والی کرپشن کو قانونی شکل دی جا سکے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s