وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا حلقہ ہونے کے باوجودڈیفنس کالونی میں دو ہفتے سے بجلی کی سہولت سے محروم

govt-producing-loadshedding-1442982768-4924

گلگت(ارسلان علی) جوٹیال ایف سی این سے ملحقہ عسکری بیکری کے عقب میں واقع ڈیفنس کالونی میں بجلی کا ٹرانسفاررمر جل جانے کے باعث محلے کے مکین گزشتہ دوہفتے سے اندھیری رات میں زندگی گزارنے پر مجبورہوگئے۔ مذکورہ محلہ میں واقع ٹرانسفارمرپر صارفین کا لوڈ زیادہ پڑنے کے سبب بار بار جل جانا روز کا معمول بن گیا ہے لیکن حکومت اور محکمہ بجلی کا عملہ اس تمام تر صورتحال کے باوجود کوئی ٹس سے مس نہیں۔ ڈیفنس کالونی کے مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ محلہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا حلقہ ہونے کے باوجوددو ہفتے سے بجلی کی سہولت سے محروم رہنا انتہائی افسوس ناک بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ محلے میں نصب کردہ ٹرانسفارمر چھوٹا اور لوڈ زیادہ ہونے کے سبب یہ ٹرانسفارمر ایک مرتبہ مرمت کرنے کے بعد دوسری مرتبہ جل گیا ہے جس کی وجہ سے محلہ مکین گزشتہ دوہفتے سے بغیر بجلی کی زندگی گزار رہے ہیں جس سے بچوں کی پڑھائی اور گھریلوے زندگی شدید متاثر ہورہی ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن اور محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام سے صورتحال کا نوٹس لیکر ڈیفنس کالونی کے خراب ٹرانسفارمر کی جگہ نیا اور ہائی والٹیج کا ٹرانسفارکی فراہمی کے احکامات جاری کرنے کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب متعلقہ محلہ میں بجلی کے کھبموں کی بھی اشد ضرورت ہے جسے وزیراعلیٰ کے علم میں لانے کے باوجود کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں جوکہ انتہائی افسوس ناک امر ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s