چلاس میں متاثرین بھاشا دیامر ڈیم کا احتجاج

15439867_1134594156660826_1053588429991375781_n.jpgچلاس(عمر فاروق) متاثرین ڈیم کمیٹی کا چلاس شاہین کوٹ میں اپنے حقوق کیلئے سخت احتجاجی مظاہرہ ہوا،مظاہرے میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کیا۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالباری،حبیب الرحمن،حمایت اللہ،ریاض و دیگر نے کہا کہ 2009سے لیکر اب تک حکومت اور ضلعی انتظامیہ حقیقی متاثرین ڈیم کے ساتھ ناانصافیاں کررہی ہیں،اور ایک مخصوص طبقے کو نوازنے پر تلی ہوئی ہے۔اور ایک بار پھر درپردہ 25فیصدجزوی متاثرین کو نوازنے کیلئے منصوبہ تیار کر لیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ چلاس میں 7داسس جو زمانہ قدیم سے ہماری تصرف میں رہی ہیں اور ہماری مال مویشاں وہیں رہی ہیں،آج ایک بار پھر حکومت اور انتظامیہ ایک ٹولہ کی پریشر میں آکر تمام تر قانونی اور دستوری دستاویزات کو پس پشت ڈال کر یکطرفہ فیصلے کرنے پر اُتر آئے ہیں،جو کہ تاریخ کا بد ترین ظلم اور ناانصافی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہم 2009سے لیکر اب تک ہرپن داس سمیت چلاس ٹاون ایریا کے 7 داسس اور دیگر اراضی پر اپنے اوپر ہونے والی زیادتی اور ظلم و ستم پر سراپا احتجاج ہیں،اور بارہازبانی اور تحریری طور پر ارباب اختیار کو باور کراچکے ہیں،لیکن کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے،ہر طرف ظلم کا بازار گرم ہے۔رشوت اور سفارشوں کے بل بوتے پر مارچ 2010 کے وزارتی کمیٹی کے ڈرافٹ پر مقامی سطح پر بلکل پر یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر عملدرآمد کرکے دیامر ڈیم کے سب سے بڑے اسٹیک ہولڈرز اور باشندگان چلاس کو نظرانداز کرکے انھیں سراپا احتجاج ہونے پر مجبور کیا گیا۔حکومت،ضلعی انتظامیہ اور واپڈا ہمارے حقوق دبا کر ڈیم منصوبے کو ثبوتاز کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹاون ایریا چلاس کے تمام داسس کا کمپنسیشن ایوارد باشندگان چلاس کے نام پر بنایا جائے،کیونکہ مذکورہ داسس پر ہمارا قانونی حق ہے۔اگر مذکورہ داسس کا ایوارڈکسی اور فریق کے نام پر بنایا گیا تو حالات کی زمہ داری انتظامیہ اور واپڈا پر عائد ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہم پر ظلم کرکے ایک مخصوص طبقے کو نوازنے والے سرکاری آفسران ہم سے نہیں بچیں گے،ہم اپنا حق ہر صورت اُن آفسران سے لیں گے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s