ضمنی انتخابات میں مذہبی کارڈ اور قبایلی طورپر ہنزہ کے عوام کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والے کرنل (ر) عبیدا للہ بیگ ہنزہ کے عوام کی کوئی نمائندگی نہیں کررہے ہیں ۔ مشہور عالم

گلگت(ارسلان علی)پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کے سینئر رہنماء مشہور عالم نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں مذہبی کارڈ اور قبایلی طورپر ہنزہ کے عوام کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والے کرنل (ر) عبیدا للہ بیگ ہنزہ کے عوام کی کوئی نمائندگی نہیں کررہے ہیں اور موصوف کااپنا ووٹ بھی حلقہ 6میں نہیں ہے اس کا جس حلقہ میں ووٹ ہے ادھر سیاست کریں۔انہوں نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے ہنزہ میگاپروجیکٹ شروع کروائی ہے اور آئندہ کبھی بھی ن لیگ کے علاوہ کسی کو ہنزہ میں جیتنا ناممکن ہوچکا ہے جس کی وجہ سے وہ لوگ ن لیگ اور رانی عتیقہ کی مخالفت کررہے ہیں۔ عبید اللہ بیگ ایک مذہنی ادمی ہے ان کو چاہئے کہ وہ مذہبی طور پر عوام کی خدمت کریں اور وہ مذہبی اور اداروں کے کارڈ استعمال کرکے سیاست کرنے کی کوشش نہ کرے کیوں کہ اس سے مذہب کی بد نامی ہوجاتی ہے جس کے بہت سے مثال ہمارے سامنے موجود ہیں۔مشہور عالم نے کہا کہ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان،ممبر قانون ساز اسمبلی شاہ سلیم خان اور ممبر اسمبلی رانی عتیقہ پورے گلگت بلتستان کے عوام کی بالعموم اور ہنزہ کی بالخصوص خدمت کررہی ہیں اور ہنزہ میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کیمپس،عطاء آباد 28میگا واٹ پاور ہاوس،علی آباد واٹر ٹنل،ہنزہ شناکی میٹل روڈ،مایون پاور ہاوس سمیت بہت سے میگا پروجیکٹ پر کام ان ہی کی مرحومن منت ہے جو آج تک ایک سال میں اس طرح کے میگا پروجیکٹ پر کام شروع ہونا تاریخ میں ایک مثال ہے۔انہوں نے کہا مخالفین جھوٹے اور من گڑت الزمات لگارہے ہیں ان کو ہنزہ کی ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے جس کی وجہ سے وہ جھوڑے بیانات کا سہار ا لے رہے ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s