ضلع دیامر کے خواتین کے لیے تعلیم فنڈزفراہم کروں گا۔ وزیر حاجی اکبرتابان

15232046_1125717987548443_99654564439213183_n.jpgچلاس(عمر فاروق)چلاس گونر فارم ہائی سکول میں یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر حاجی اکبرتابان نے کہا کہ دیامر کے تمام علاقوں تھک،گوہرآباد،نیاٹ اور داریل تانگیرمیں خواتین کی تعلیم کیلئے اپنی بساط کے مطابق فنڈزفراہم کروں گا،اور اس شرط کے ساتھ کہ دیامر کے والدین اپنے بچیوں اور بیٹیوں کو سکولوں میں داخل کروائیں۔انہوں نے کہا کہ دیامر میں تعلیم نسواں کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے،قوموں کی ترقی کیلئے میل اور فیمیل ایجوکیشن بہت ضروری ہے، اس موقع پر میں اعلان کرتا ہوں کہ میں اپنی اے ڈی پی سے ہر سال 50ؒٓلاکھ روپے دیامر میں بچیوں کی تعلیم کیلئے خرچ کروں گا، اگر دیامر میں بچوں اور بچیوں کی تعلیم کیلئے میری پانچ سال کی پوری اے ڈی پیز دینے کی ضرورت پڑی تو میں دینے کیلئے حاضر ہوں،مجھے دیامر کے لوگوں سے محبت ہے،یہاں کے لوگ ٹریڈیشنل،مہمان نواز،رواداراور وفادارہیں۔انہوں نے کہا کہ چند عناصر کی مذموم عزائم کی وجہ سے ماضی میں دوریاں پیدا کی گئی ہیں،اور بلتستان اور دیامر میں کمونیکیشن گیپ کی وجہ کچھ شرپسند لوگوں نے نفرتوں کے بیج بونے کی ناکام کوششیں کی ہیں، اور اپنے مقاصد کیلئے ہمیں آپس میں لڑایا گیا ہے۔دیامر کے عوام اس کمونیکیشن گیپ کو ختم کرنے کیلئے ایک دوسرے کے پاس آتے جائیں،یہاں کے لوگ بلتستان جائیں اور بلتستان والے دیامر آئیں گے،ہم ایک قوم تھے،ہیں اور آئندہ ایک قوم رہیں گے،نفرتوں کے بیج بونے والے اب ناکام ہو چکے ہیں،اور محبت نے نفرت کو شکست فاش کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دیامر کے لوگ اپنے مسائل کے حل کیلئے جب چاہے میرے پاس آسکتے ہیں،میرے دروازے دیامر کے عوام کیلئے کھلے ہیں،یہاں کے عوام اپنے مسائل کے حل کیلئے مجھے صرف ایک فون کال کریں،میں آپ کی خدمت کیلئے حاضر ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ لوڈ شیڈنگ پورے ملک میں ہے،دیامر میں لوڈشیڈنگ کے بحران پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات اُٹھائیں گے،ماضی کی حکومت نے بجلی اور دیگر ترقیاتی منصبوں کی تعمیر پر کوئی توجہ نہیں دیا،جس کی وجہ سے،بجلی کا لوڈ شیڈنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ 2018لوڈشیڈنگ فری سال ثابت ہوگا۔انہوں نے کہاکہ گلگت اور بلتستان میں لوڈشیڈنگ پر کافی حد تک قابو پالیا گیاہے،انشاء اللہ بہت جلد بجلی بحران کا خاتمہ کریں گے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s