دیامر میں تعلیمی شعبے کیلئے ہر قسم کے وسائل فراہم کرنے کیلئے وزیر اعلی تیار ہیں۔ ثوبیہ جبیں

دددد.jpgچلاس(عمر فاروق)صوبائی وزیر ویمن اینڈ ڈولپمنٹ و امور نوجوانان ثوبیہ جبیں مقدم نے گونر فارم میں یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیامر میں خواتین کی تعلیم پر توجہ دے کر ان کو ترقیافتہ قوموں کی صف میں لاکھڑا کرنیکی قسم کھائی ہوں،اپنی اے ڈی پی اور دیگر حکومتی وسائل سے دیامر میں تعلیمی انقلاب لے کر آوں گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن دیامر کی تعمیر و ترقی میں سنجیدہ ہیں،وہ چاہتے ہیں کہ دیامر ترقی کرے،دیامر میں تعلیمی شعبے کیلئے ہر قسم کے وسائل فراہم کرنے کیلئے وزیر اعلی تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دیامر کے تمام نالہ جات میں ۵ سال کے دوران ہر گاوں میں گرلز سکول قائم کریں گے،اور پہلے سے موجود میل اور فمیل سکولوں کو مزید سہولیات اور وسائل فراہم کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی ہماری ٹیم لیڈر ہیں،بہت جلد گلگت بلتستان کو پیرس بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دیامر کے تینوں تحصلوں ں میں تعلیمی اداروں کا جال بچھا دیں گے،تعلیمی اداروں میں کمی سہولیات کو پورا کرنے کیلئے واپڈا کی تعاون بھی لیں گے۔انہوں نے کہا کہ گرلز سکول گونر فارم کو جلد اپ گریڈ کیا جائیگا اور ہائی سکول گونرفارم کو ہائی سیکنڈری کا درجہ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت ہر سال 20ماڈل سکولوں کو تعمیر کریگا،تاکہ نوجوان نسل کی بہترین تعلیمی مواقع میسر یوں۔گوہر آباد اور گونرفارم میں زیر التوا ہسپتالوں پر جلد کام کا آغاز کرایا جائیگا۔اس موقع پر صوبائی وزراء اکبرتابان اور ثوبیہ جبیں مقدم نے گونر فارم ہائی سکول میں لائبریری کا بھی افتتاح کیا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s