ڈیلی ٹائمز کی خبرکی چھان بین ہورہی ہے، رپورٹر کو چاہیے کہ وہ اپنی فالواپ سٹوری کے ذریعے جلد از جلد ٹھوس ثبوت پیش کریں،حکومت کارروائی کرے گی۔ فیض اللہ فرا ق

Pakistan_Muslim_League_Nawaz_logo.svgاسلام آباد(پ،ر)ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فرا ق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سابق وزیر اعلی اور ان کے حوریوں کے غیر اخلاقی اور ناقابل تردید آڈیوز اور ویڈوزریکارڈحکومت کے پاس موجود ہیں۔سابق وزیر اعلی کس منہ سے حکومتی اراکین پر بلاجواز تنقید کررہا ہے۔موجودہ حکومت نے سابق وزیر اعلی کے کرتوتوں پر مبنی پالیسی کو ختم کرکے خطے کی روایات کو نیا رنگ دیا ہے۔کرپشن کا خاتمہ کرکے میرٹ کی بلادستی کو یقینی بنایا ہے،مردہ منصوبوں پر تعمیراتی کام کا آغاز کیا گیا ہے،اربوں کے نئے منصوبوں اور سک پراجیکٹس پر کام تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا ایک ایک وزیر اور معزز اراکین با کردار ہیں،کسی کو الزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہے۔سابق حکومت میں گلگت بلتستان کی عزت کو جرمنی سے لیکراسلام آباد اور سکردو کے شاہ ولاز تک برباد ہوتی رہی ہے۔ترجمان نے واضح کیا کہ ہم نہیں چاہتے ہیں کہ سابق وزیر اعلی کی غیر اخلاقی حرکتوں اور رنگ رلیوں کو آڈیو اور ویڈو کی صورت میں سامنے لائیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعلی اپنی اوقات میں رہیں،ورنہ اس کے پانچ سالہ غیر اخلاقی تاریخ کو سامنے لائیں گے،سابق وزیر اعلی غیر اخلاقی حرکتوں کا ماسٹر مائنڈ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈیلی ٹائمز کی خبرکی شان بین ہورہی ہے،ڈیلی ٹائمز کی رپورٹر کو چاہے کہ وہ اپنی فالو اپ سٹوری کے ذریعے جلد از جلد ٹھوس ثبوت پیش کریں،حکومت کارروائی کرے گی،ورنہ پوری قوم کی امیج کو خراب کرنے والے رپورٹرکو قانونی کارروائی کے تحت گھسیٹ کر گلگت لے جائیں گے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s