دیامر کے اجتماعی مفادات کے حل ک لئے ہرممکن اقدامات کریں گے : ثوبیہ جبین وزیر ویمن اینڈ ڈویلپمنٹ

15267598_1120402261413349_6884410770478450451_n.jpgچلاس(عمر فاروقی)وزیر ویمن اینڈ ڈویلپمنٹ ثوبیہ جبیں مقدم اور وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حاجی حیدر خان نے اپنے دورہ چلاس کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیامر کے اجتماعی مفادات کے حل کیلئے ہرممکن اقدامات کیئے جائیں گے۔ن لیگ کی حکومت دیامر کی تعمیر و ترقی کیلئے سنجیدہ ہے،ہمارے دور حکومت میں دیامر ترقی کرے گا اور دیامر جلد ترقیافتہ قوموں کے صف میں لا کھڑا کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت گلگت بلتستان میں امن کی بحالی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ عوام کی معیار زندگی کو بھی بہتر کرنے کیلئے انقلابی اقدامات اُٹھارہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ دیامر میں تعلیمی پسماندگی دور کرنے کیلئے خصوصی تعلیمی پکیج منظور کرایا گیا،اور دیامر میں تعلیم نسواں کی بڑھوتری کیلئے مختلف نالہ جات میں گرلز پرائمری سکول قائم کیئے جاررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دیامر کو تعلیمی میدان میں آگے لانے کیلئے ن لیگ کی حکومت نے یہاں پر قراقرم یونیورسٹی کے کیمپس کی منظوری دے دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دیامر میں صحت،تعلیم اور عوام کے بنیادی مسائل پر توجہ دی جارہی ہے ،گلگت بلتستان میں بڑے بڑے ترقیاتی اور تعلیمی منصوبوں کے بنیاد رکھے جاررہے ہیں ،جس سے گلگت بلتستان کے عوام مستفید ہونگے۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے نوجوانوں کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کیلئے بلاسود قرضے دینے کا سلسلہ شروع کیا ہے ،اور اس کیلئے 40کروڑ روپے مختص ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں فنی تعلیم کیلئے کوئی ادارہ نہیں تھا ،ن لیگ کی حکومت نے فنی تعلیم کے فروغ کیلئے ایک ٹیکنیکل کالج بنایا ہے ،جلدکلاسس بھی شروع کیئے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں اُستاد جیسے مقدس پیشے کو ۳لاکھ اور چار لاکھ میں فروخت کیا گیا،ن کی حکومت آتے ہی اساتذہ کی بھرتیاں پہلی دفعہ این ٹی ایس کے ذریعے شفاف طریقے سے مکمل کیا گیا ،جو کہ ایک اعزاز ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ دیامر کے عوام تعلیم پر توجہ دیں ،تعلیم کے بغیر کچھ نہیں ،ملکی اور قومی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ ہم اعلی تعلیم حاصل کریں ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s